ملفوظات (جلد 10) — Page 15
ملفوظات حضرت مسیح موعود ۱۵ جلد دہم لڑکا پیدا ہو تو کیا یہ جائز ہے کہ وہ عقیقہ پر صرف ایک ہی بکرا ذبح کرے؟ حضرت مسیح موعود نے جواب میں فرمایا کہ عقیقہ میں لڑکے کے واسطے دو بکرے ہی ضروری ہیں لیکن یہ اس کے واسطے ہے جو صاحب مقدرت ہے اگر کوئی شخص دو بکروں کے خریدنے کی طاقت نہیں رکھتا اور ایک خرید سکتا ہے تو اس کے واسطے جائز ہے کہ ایک ہی ذبح کرے اور اگر ایسا ہی غریب ہو کہ وہ ایک بھی نہیں قربانی کر سکتا تو اس پر فرض نہیں کہ خواہ مخواہ قربانی کرے۔ مسکین کو معاف ہے۔ نماز تراویح ایک شخص نے سوال کیا کہ ماہِ رمضان میں نماز تراویح آٹھ رکعت با جماعت قبل خفتن مسجد میں پڑھنی چاہیے یا کہ پچھلی رات کو اُٹھ کرا کیلے گھر میں پڑھنی چاہیے؟ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا کہ نماز تراویح کوئی جدا نماز نہیں ۔ دراصل نماز تہجد کی آٹھ رکعت کو اول وقت میں پڑھنے کا نام تراویح ہے اور یہ ہر دو صورتیں جائز ہیں جو سوال میں بیان کی گئی ہیں ۔ آنحضرت نے ہر دو طرح پڑھی ہے لیکن اکثر عمل آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا اس پر تھا کہ آپ پچھلی رات کو گھر میں اکیلے یہ نماز پڑھتے تھے۔ لے بلا تاریخ فرمایا کہ وحی الہی کا یہ قاعدہ ہے کہ بعض دنوں میں تو بڑے زور سے بار بار الہام پر فترت وحی الہام ہوتے ہیں اور الہاموں کا ایک سلسلہ بندھ جاتا ہے اور بعض دنوں میں ایسی خاموشی ہوتی ہے کہ معلوم نہیں ہوتا کہ اس قدر خاموشی کیوں ہے اور نادان لوگ اعتراض کرتے ہیں کہ اب خدا تعالیٰ نے ان سے کلام کرنا ہی چھوڑ دیا ہے۔ نبی کریم پر بھی ایک زمانہ ایسا ہی آیا تھا کہ لوگوں نے سمجھا کہ اب وحی بند ہوگئی چنانچہ کافروں نے ہنسی شروع کی کہ اب خدا نعوذ باللہ ہمارے رسول کریم ۱ بدر جلد ۶ نمبر ۵۲ مورخه ۲۶ دسمبر ۱۹۰۷ ء صفحه ۲