ملفوظات (جلد 10)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 204 of 470

ملفوظات (جلد 10) — Page 204

تبدیلی ضرور ہوتی ہے۔شاذو نادر پر اعتراض کرنا ایمانداری نہیں ہے بلکہ قرآن شریف نے تو نکتہ چینی کرنے سے بھی منع فرمایا ہے۔كَذٰلِكَ كُنْتُمْ مِّنْ قَبْلُ فَمَنَّ اللّٰهُ عَلَيْكُمْ (النسآء:۹۵) یعنی تم بھی تو ایسے ہی تھے۔خدا نے تم پر احسان کیا۔غور سے دیکھا جاوے تو جوکچھ ترقی اور تبدیلی ہماری جماعت میں پائی جاتی ہے وہ زمانہ بھر میں اس وقت کسی دوسرے میں نہیں ہے۔دیکھو! آنحضرتؐکی وفات کے بعد دنیا میں کیسا طوفانِ ارتداد برپا ہوا تھا کہ سوائے چند ایک جگہ کے جماعت بھی نہ ہوتی تھی۔معترض کو کوئی خاص عناد اور بغض ہے اور اس نے ظلم کیا ہے اور خواہ مخواہ حملہ کیا ہے ورنہ ان لوگوں کی تبدیلی تو حیرت میں ڈالتی ہے۔معترض غیب دان تو ہے نہیں کہ دوسرے کے دل کے خیالات نیک و بد پر اطلاع پاسکے۔اکثر ایسا ہوتا ہے کہ انسان اندر ہی اندر تبدیلی کرتا ہے اور خدا سے ایک خاص خلوص اور تعلق محبت رکھتا ہے۔مگر وہ دوسروں کی نظرسے پوشیدہ ہوتا ہے۔۱ ۲۴؍اپریل ۱۹۰۸ء دعا کے نتیجہ میں امراض سے شفا فرمایا کہ بیماریوں میں جہاں قضاء مبرم ہوتی ہے وہاں تو کسی کی پیش ہی نہیں جاتی اور جہاں ایسی نہیں وہاں البتہ بہت سی دعائوں اور توجہ سے اللہ تعالیٰ جواب بھی دے دیتا ہے اوربعض اوقات ایسا بھی ہوتا ہے کہ مشابہ بمبرم ہوتی ہے اس کے ٹلا دینے پر بھی خدا قادر ہے۔یہ حالت ایسی خطرناک ہوتی ہے کہ تحقیقات بھی کام نہیں دیتی اور ڈاکٹر بھی لاعلاج بتادیتے ہیں مگر خدا کے فضل کی یہ علامت ہوتی ہے کہ بہتر سامان پیدا ہوتے جاویں اور حالت دن بدن اچھی ہوتی جاوے ورنہ بصورت دیگر حالت مریض کی دن بدن ردّی ہوتی جاتی ہے اورسامان ہی کچھ ایسے پیدا ہونے لگتے ہیں کہ مرض بڑھتا گیا ۱ الحکم جلد ۱۲ نمبر ۳۰مورخہ۲۶؍ اپریل ۱۹۰۸ء صفحہ ۱ ،۲