ملفوظات (جلد 10) — Page 149
ملفوظات حضرت مسیح موعود ۱۴۹ جلد دہم کیوں کر پڑھیں یہ تو شرع شریف کی رو سے جائز نہیں ہے ۔“ 66 فوٹو گرافی ایک شخص نے حضرت مسیح موعود سے سوال کیا تھا کہ کیا لکی تصویر ل کیا تھا کہ کیا عکسی تصویر لینا شرعاً جائز ہے؟ فرمایا کہ یہ ایک نئی ایجاد ہے۔ پہلی کتب میں اس کا ذکر نہیں ۔ بعض اشیاء میں ایک منجانب اللہ خاصیت ہے جس سے تصویر اتر آتی ہے۔ اگر اس فن کو خادم شریعت بنا یا جاوے تو جائز ہے۔ ایک شخص نے سوال کیا کہ میں چھ ماہ تک تارک صلوۃ تھا۔ اب میں نے تو بہ کی ہے کیا وہ قضاء نماز سب نمازیں اب پڑھوں؟ فرمایا۔ نماز کی قضاء نہیں ہوتی ۔ اب اس کا علاج تو بہ ہی کافی ہے۔ ۱۹ مارچ ۱۹۰۸ء (بوقت سیر ) فرمایا کہ شیعہ لوگ شیعوں کا غلو ۔ قرآن شریف میں تدبر نہ کرنے کا نتیجہ ہے خواہ مخواہ غلو کرتے بھی اگر و ہیں ان کے مقابلہ میں خارجی ان کا اچھا منہ بند کرتے ہیں ۔ اصل بات یہ ہے کہ صحابہ میں کبھی کوئی نزاع اگر واقع ہو گئی ہو تو کیا ہرج کی بات ہے نزاع اور جھگڑا ہمیشہ وہیں ہوا کرتا ہوا کرتا ہے جن کو آپس میں گہرے تعلقات ہوں۔ یہ کوئی عیب کی بات نہیں۔ اللہ تعالیٰ نے ان سب باتوں کا یوں فرما کر فیصلہ ہی کر دیا ہے کہ نَزَعْنَا مَا فِي صُدُورِهِم مِّنْ غِلَّ إِخْوَانًا عَلَى سُرُرٍ مُّتَقْبِلِينَ ( الحجر : ۴۸ ) پس خدائی فیصلہ کے بعد ان امور میں زبان کھولنا ایمان کا نشان نہیں ۔ اگر صحابہ کرام پر شیعہ اعتراض کرتے ہیں تو خارجی حضرت علی کرم اللہ وجہہ پر بھی تو اعتراض کرتے ہیں۔ چنانچہ لکھا ہے کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ کا ارادہ تھا کہ ابو جہل کی لڑکی سے شادی کریں مگر جب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو اس بات کی اطلاع ہوئی تو آپ بہت ناراض ہوئے اور فرمایا کہ ایسا ہر گز نہیں ہو سکے گا کہ خدا کے رسول کی لڑکی اور خدا کے دشمن کی لڑکی ایک گھر میں جمع ہوں ۔ اگر ایسا ہی کرنا منظور ہو تو فاطمہ کو طلاق دے دی ۱ بدر جلد ۸ نمبر۷، ۸، ۹ مورخه ۲۴-۳۱ دسمبر ۱۹۰۸ ء صفحه ۵