ملائکۃ اللہ

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 91 of 131

ملائکۃ اللہ — Page 91

یا کم پانی کرانے سے کیا تعلق۔۹۱ ملائكة الله اسی طرح رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ نماز کا بھی ایک شیطان ہے جونماز میں وسوسہ ڈالتا ہے۔ایک شخص نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کی جب میں نماز کے لئے کھڑا ہوتا ہوں تو مختلف خیالات میرے دل میں آنے لگ جاتے ہیں۔آپ نے فرمایا یہ شیطان ہے اور اس کا نام خنزب ہے۔درحقیقت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز کے شیطان کا نام خنزب بتایا ہے۔یہ مرکب لفظ ہے خئی اور از یب سے خنی کے معنے نوائب الدھر کے ہیں۔اور ازیب کے معنے داہیہ کے ہیں یعنی آفات اور بلائیں اور مصیبتیں۔اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بتایا ہے کہ دُنیا کے حوادث انسان کو اپنی طرف کھینچتے ہیں۔اگر انسان دُنیا میں حتی المقدور علیحدگی اختیار کرے تو وہ اس حالت سے بچ سکتا ہے۔غرض دل کے بُرے خیالات کا نام بھی شیطان رکھا گیا ہے۔لمہ ملکی اور شیطانی انسان کی قلبی حالت کا نتیجہ ہوتے ہیں اب میں یہ بتاتا ہوں کہ پہلے ملک یا شیطان کی تحریک نہیں ہوتی۔پہلی تحریک خواہ بُری ہو یا اچھی انسان کے اپنے قلب سے پیدا ہوتی ہے کیونکہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں کہ ہر انسان فطرت پر پیدا کیا گیا ہے۔اس سے معلوم ہوا کہ ہر انسان نیکی پر پیدا کیا گیا ہے پھر حالات اور صحبتوں سے اس کے قلب میں خیال پیدا ہوتے ہیں۔ان خیالات کو بڑھانے کے لئے مسلم کتاب السلام باب التعوذ من الشيطان الوسوسة في الصلوة