ملائکۃ اللہ — Page 79
ملائكة الله ۷۹ پس وہ کلام جو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر نازل ہو اوہ ان بشری قومی سے مل کر جو آپ کے اندر تھے اور نتیجہ اور مطلب پیدا کرتا اور جبرائیل کے اندر چونکہ اور قومی تھے اس لئے ان کے ساتھ مل کر اور نتیجہ پیدا ہوتا۔اور یہ صاف بات ہے کہ مختلف چیزوں کی ترکیب سے مختلف نتائج پیدا ہوا کرتے ہیں۔مثلاً چونا ہے اس پر اینٹیں رکھ دی جائیں تو کچھ نہیں ہو گا لیکن اگر پانی ڈالا جائے تو آگ پیدا ہو جائے گی کیونکہ چونا اور پانی کے ملنے سے یہ نتیجہ پیدا ہوا کرتا ہے۔تو باوجود اس کے کہ جو کچھ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر جبرائیل کے ذریعہ سے اترا اسے جبرائیل سمجھتے تھے مگر جو قوئی رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو حاصل تھے وہ ان کو حاصل نہ تھے اس لئے ایسا نہ سمجھ سکتے تھے جیسا رسول کریم سمجھتے اور اسی وجہ سے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو اس بارے میں بھی فضیلت حاصل ہے۔اس جگہ یہ بات بھی یاد رکھنی چاہئے کہ ہر انسان ملک سے افضل نہیں ہوتا۔خاص انسان خاص ملائکہ سے افضل ہوتے ہیں اور جو عام مؤمن ہوتے ہیں وہ عام ملائکہ سے افضل ہوتے ہیں۔اس کی وجہ یہ ہے کہ انسان کی ملائکہ کی نسبت وسیع ذمہ داریاں ہیں اور انسان تو ایسا ہے کہ اسے جہنم میں بھی ڈالا جا سکے گا لیکن ملائکہ کے لئے یہ نہیں ہے۔وہ مجبور ہیں کہ بدی نہ کریں مگر انسان دونوں طرف جا سکتا ہے بدی بھی کر سکتا ہے اور نیکی بھی اس لئے وہ انسان جو نیکی کرتے ہیں خواہ وہ معمولی درجہ کے مؤمن ہوں وہ عام ملائکہ پر فضیلت رکھتے ہیں۔۔۔۔۔۔000