مکتوبات احمد (جلد پنجم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 88 of 563

مکتوبات احمد (جلد پنجم) — Page 88

بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ حضرت مسیح موعود و مہدی معہود السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ مبارک ہو کہ الہام غَاسِقُ اللّٰہِ ۱؎ پورا ہوا۔اعنی بشرنی بخامس کی نسبت جو خیال اس میں ہم کو یا حضور کو تھا اس کی تفسیر اس الہام حال نے بخوبی کر دی یعنی وہ قمر جو اس وقت میںظہور اس کا تمہارے خیال میں ہے اس وقت موجود نہیں ہو گا بلکہ کسی دوسرے وقت میں موجود ہو گا جیسا کہ غاسق بعدَ وقت ٍ ما ظہور کرتا ہے اور اللہ کا بھی اسی پر دلالت کر رہا ہے کہ وہ غاسق عنداللہ موجود ہے۔لیکن اس وقت مثل قمر منخسف کے، لوگوں کی نظروں میں ظاہر نہیں مگر معدوم محض بھی نہیں۔اور دوسری مرتبہ یہ مبارکباد ہو کہ حضرت اہل بیت مقدس و مطہر نے اس تہلکہ سے نجات و خلاصی پائی۔و الحمد للہ۔۲۸؍جنوری ۱۹۰۳ء خاکسار محمد احسن --------------------- حضرت اقدس نے ۹ بجے کے قریب اس کا جواب یہ ارسال فرمایا۔مکتوب نمبر۱۷ حضرت اخویم مولوی صاحب السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ میرے خیال میں تو یہ ہے کہ حسب آیت کریمہ  ۲؎ اس بات کی طرف اشارہ تھا کہ دشمنوں کی نظر میں جائے اعتراض ہو گا اور جیسا کہ قمر غاسق ہونے کی حالت میں تاریکی میں ہوتا ہے۔یہ امر ان کے خیال میں تاریکی میں نظر آئے گا۔غرض پہلے اس سے تو۱؎ تذکرہ صفحہ ۳۷۴ ایڈیشن ۲۰۰۴ء ۲؎ الفلق : ۴