مکتوبات احمد (جلد پنجم) — Page 84
مکتوب نمبر۱۳ بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ نَحْمَدُہٗ وَنُصَلِّیْ مخدومی مکرمی اخویم السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ عنایت نامہ اور کارڈ بھی پہنچا جَزَاکُمُ اللّٰہُ خَیْرًا مَنْ یَّنْصُرُاللّٰہَ یَنْصُرُہٗ آپ کے رسالہ اعلام الناّس کا انتظار ہے معلوم نہیں کہ قول فصیح مؤلفہ مولوی عبدالکریم صاحب آپ کی خدمت میں پہنچ گیا یا نہیں اگر نہیں پہنچا تو یہ عاجز بھیج دیوے۔کارڈ واپس ارسال خدمت ہے۔مولوی محمد حسین صاحب نے تار بھیج کر مباحثہ چاہا جب اس طرف سے تیاری ہوئی تو پھر بحث کرنے سے انکار کر دیا اور یہ کہ مباہلہ کے اشتہارات آپ کی خدمت میں پہنچ گئے ہوں گے۔باقی سب خیریت ہے۔٭ ۷؍ اپریل ۱۸۹۱ء والسلام خاکسار غلام احمد از لدھیانہ محلہ اقبال گنج ٭ الحکم نمبر۲۹ جلد ۷ مورخہ ۱۰؍اگست ۱۹۰۳ء صفحہ ۱۴