مکتوبات احمد (جلد پنجم) — Page 81
مکتوب نمبر۱۰ بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ نَحْمَدُہٗ وَنُصَلِّیْ محبیّ مکرمی اخویم السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ یہ عاجز بباعث ضعف دماغ ایسا علیل ہو رہا ہے کہ ایک کارڈ لکھنا بھی مشکل ہو گیا ہے۔کتاب براہین احمدیہ مِنْ وَجْہٍ مکمل اور مِنْ وَجْہٍ غیر مکمل ہے جس قدر امور بعد مخالف تالیفوں کے ان کے جواب میں اس عاجز پر منکـشف ہوئے ہیں یا جو کچھ وقتاً فوقتاً بعض دقائق و معارف بعد میں تاایندم اس عاجز پر کھلتے گئے ہیں وہ ابھی تک اس کتاب میں شامل نہیں کئے گئے اور اپنی تالیفات کا گھٹانا یا بڑھانا مفصّل کرنا یا مجمل رکھنا اپنے اختیار میں ہوا کرتا ہے۔پس جس نے ایسا اعتراض کیا ہے وہ اعتراض قلت ِ تدبرّ کی وجہ سے ہے میں اس وقت لُدھیانہ میں ہوں شاید پندرہ روز اور اس جگہ رہوں۔٭ والسلام خاکسار مرزا غلام احمد عفی عنہ نوٹ: اس خط پر کوئی مہر نہیں ہے لیکن ڈاکخانہ لُدھیانہ کی مہر ۱۱؍فروری ۱۸۹۰ء کی ہے۔ایڈیٹر ٭ الحکم نمبر۲۳ جلد۷ مورخہ ۲۴ ؍جون ۱۹۰۳ء صفحہ۳