مکتوبات احمد (جلد پنجم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 46 of 563

مکتوبات احمد (جلد پنجم) — Page 46

مکتوب نمبر۳ بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ نَحْمَدُہٗ وَنُصَلِّیْ عَلٰی رَسُوْلِہِ الْـکَرِیْمِ این عاجزاز صبح بیمار است اسہال وپیچش است ازین باعث درین امر زیادہ نتوانم نوشت حق الامر این است کہ درآیۃ  ۱؎ آن واقعہ است کہ درآن زمان بہ ظہور آمدہ ومراد این است کہ آنا نکہ در اوّل حالت اسلام باوجود قلت جماعت و صدہا مصائب وشدائد داخل اسلام شدند وازہمہ نوع مصیبت ہادیدند وصدق و وفا خود ظاہر نمودند وجان ہائی خود درین راہ دادندیا برای دادن طیار شدند آن گروہ مقربین است لیکن این صورت اخلاص آنان راکم میسر آمدہ کہ درحالت فتح ونصرت اسلام وخاتمہ مصائب داخل اسلام شدند پس ازیشان مقربان کم ہستند وہمین قاعدہ بزمانہ مسیح عایدمے شود۔واللہ اعلم بالصّواب۔٭ مرزا غلام احمد ترجمہ از ناشر بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ نَحْمَدُہٗ وَنُصَلِّیْ عَلٰی رَسُوْلِہِ الْـکَرِیْمِ یہ عاجز صبح سے بیمار ہے۔اسہال اور پیچش ہے جس کی وجہ سے اس بارہ میں زیادہ لکھ نہیں سکتا حقیقت امر یہ ہے کہ آیت  وہ واقعہ ہے کہ جو اُس زمانہ میں ظہور میں آیا ہے اور مطلب یہ ہے کہ وہ لوگ جو اسلام کی اوائل کی حالت میں جبکہ جماعت تھوڑی سی تھی اورسینکڑوں مصائب وشدائد تھے اسلام میں داخل ہوئے اور ہر قسم کی مصیبتوں کو دیکھا اور اپنے صدق و وفا کو دکھایا اور اپنی جانوں کو اس راہ میں قربان کر دیا وہ مقربین کا گروہ ہے لیکن یہ اخلاص کی صورت اُن لوگوں کو کم میسر ہوئی ہے جو اسلام کی فتح ونصرت کی حالت میں اور مصائب کے ختم ہونے پر اسلام میں داخل ہوئے۔پس اُن میں سے مقربین تھوڑے ہیںاوریہی قاعدہ مسیح کے زمانہ میں عاید ہو گا۔واللہ اعلم بالصواب۔مرزا غلام احمد ۱؎ الواقعۃ :۱۴،۱۵ ٭ بدر نمبر۳۸ جلد۶ مورخہ ۱۹؍ستمبر ۱۹۰۷ء صفحہ ۷