مکتوبات احمد (جلد پنجم) — Page 531
سے دیکھتا ہوں۔اگر اس وقت کوئی آپ کا غیر سبقت لے گیا۔تو بس آپ کا غیر سبقت لے گیا۔اور سبقت کرنے والے سبقت کرنے والے ہیں اللہ کے نزدیک اور اللہ کسی کا اجر ضائع نہیں کرتا۔اور اللہ کی قسم مَیں اللہ کی طرف سے مامور ہوں۔وہ میرے باطن اور ظاہر کو جانتا ہے اور اُسی نے مجھے اس صدی کے سر پر دین کے تازہ کرنے کے لئے اُٹھایا ہے۔اس نے دیکھا کہ زمین ساری بگڑ گئی ہے اور گمراہی کے طریقے بہت پھیل گئے ہیں۔اور دیانت بہت تھوڑی ہے اور خیانت بہت۔اور اس نے اپنے بندوں میں سے ایک بندہ کو دین کے تازہ کرنے کے لئے چُن لیا۔اور اسی نے اس بندہ کو اپنی عظمت اور کبریائی اور اپنے کلام کا خادم بنایا اور خدا کے واسطے خلق اور امر ہے۔جس طرح چاہتا ہے کرتا ہے۔اپنے بندوں سے جس پر چاہتا ہے رُوح نازل کرتا ہے۔پس خدا کے کام سے تعجب مت کرو۔اور اپنے رخساروں کو بدظنی کرتے ہوئے اُونچا نہ اُٹھائو۔اور حق کو قبول کرو۔اور سابقین میں سے بنو۔اور یہ خدا کا ہم پر اور ہمارے بھائی مسلمانوں پر فضل ہے۔پس ان لوگوں پر حسرت ہے جو وقتوں کو نہیں پہنچانتے اور اللہ کے دنوں کو نہیں دیکھتے اور غفلت اور سُستی کرتے ہیں۔اور ان کا کوئی شغل نہیں سوائے اس کے کہ مسلمانوں کو کافر بنائیں اور سچے کو جھٹلائیں۔اور اللہ کے لئے فکر کرتے ہوئے نہیںٹھہرتے اور متقیوں کے طریق اختیار نہیں کرتے۔پس یہ وہ لوگ ہیں۔جنہوں نے ہم کو کافر بنایااور ہم پر لعنت کی اور ہماری طرف نسبت کیا جھوٹا دعویٰ نبوّت کا اور انکار معجزہ اور فرشتوں کا اور جو کچھ ہم نے کہا اس کو نہیں سمجھا اور نہ اس میں تدبرّ یعنی فکر کرتے ہیں۔اور انہوں نے جلدی سے اپنے منہ کھولے اور ہم ان اُمور سے بَری ہیں جو انہوں نے ہم پر افتراء کئے۔اور ہم خدا کے فضل سے مومن ہیں۔اور اللہ پر اور اس کی کتاب قرآن پر اور رسول خدا پر ایمان رکھتے ہیں۔اور ہم ان سب باتوں پر ایمان رکھتے ہیں جو ہمارے نبی صلے اللہ علیہ وسلم لائے اور ہم تمام انبیاء پر ایمان رکھتے ہیں اور ہم تہِ دل سے گواہی دیتے ہیں کہ لَا اِلٰـہَ اِلاَّ اللَّہُ مُحَمَّدٌ رَّسُولُ اللّٰہِ ـ یہ ہیں ہمارے اعتقاد اور ہم ان ہی عقائد پر اللہ تعالیٰ کے پاس جائیں گے اور ہم سچے ہیں تحقیق خداتمام عالم پر فضل کرنے والا ہے۔اس نے اپنے ایک بندہ کو اپنے وقت پر بطور