مکتوبات احمد (جلد پنجم) — Page 472
مکتوب بنام مولوی نیاز احمد صاحب جناب من عرض آنکہ نقل شقہ جناب مجدد صاحب یعنے حضور اقدس مرزا غلام احمد رئیس قادیان جو بنام بندہ آیا ہے برائے درج اخبار روانہ خدمت شریف کرتا ہوں براہ مہربانی درج اخبار فرماویں۔وھو ہذا۔بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ نَحْمَدُہٗ وَنُصَلِّیْ مکرمی مولوی نیاز احمد صاحب سلّمہ السلام علیکم پیکٹ اشتہارات بھیجا جاتا ہے۔آ پ کی دینی سرگرمی اور جدوجہد اور اخلاص سے ظاہر ہے کہ آپ اس لائق ہیں کہ ِللہ عیسائیوں کے وساوس باطلہ کے دور کرنے کے لئے وعظ کریں۔اس لئے بطور مختصر یہ سند اجازت و عظ آپ کو دی جاتی ہے۔خدا تعالیٰ آپ کے کام میںبرکت ڈالے۔خلق اللہ کی بھلائی کے لئے خالصاً للہ راہ حق کی طرف لوگوں کو خبر دو۔٭ مورخہ یکم اگست ۱۸۸۵ء والسلام خاکسار غلام احمد از قادیان