مکتوبات احمد (جلد پنجم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 468 of 563

مکتوبات احمد (جلد پنجم) — Page 468

طبع اور بدفطرت کے مونہہ سے یہ کلمہ نکلا ہے تا اگر مفتی صاحب چاہیں تو عدالت میں چارہ جوئی کریں کیونکہ بدکار اور فاسق ہونے کی حالت میں ان کے اخبار کی بدنامی ہے اور وہ علاوہ سزا دلانے کے دیوانی نالش سے اپنا ہر جہ بھی لے سکتے ہیں اور ایسی تحریر جس میں ایسے گندے اور ناپاک الفاظ ہیں۔میں کسی طرح آپ کی طرف منسوب کر ہی نہیں سکتا آپ کی بڑی مہربانی ہو گی۔اگر آپ ایسے ناپاک طبع کے نام سے اطلاع دیں گے۔آئندہ اگر آپ کچھ لکھانا چاہیں تو اس حالت میں اعتبار کیا جاوے گا جبکہ اس تحریر پر آپ کے دستخط ہوں گے اور دو معززگواہوں کے بھی دستخط ہوں گے۔مجھے خیال آتا ہے کہ شاید آپ کے کسی ناپاک طبع پوشیدہ دشمن نے آپ کی طرف سے ظاہر کرنے کے لئے خود یہ لفظ بدکار اور فاسق کا لکھ دیا ہے اور محض چالاکی سے آپ کی طرف اس ناپاک اور گندے لفظ کو منسوب کر دیا ہے تا آپ کو اس پیرانہ سالی کی عمر میں کسی سخت سزا میں پھنسا دے۔براہ مہربانی جلد اس کا جواب دیں۔میں ہوں آپ کا دلی خیر خواہ مرزا غلام احمد مسیح موعود یاد رہے کہ میں نے اپنے ہاتھ سے یہ چند سطریں لکھ کر اخبار میں چھپوائی ہیں اور اسی غرض سے یہ تحریر دستخطی اپنی آپ کی خدمت میں بھیجتا ہوں۔آپ بھی جو کچھ میرے جواب میں چھپوا دیں۔اصل پرچہ دستخطی اپنا جس پر دو گواہوں کی شہادت ہو اور آپ کے دستخط ہوں ساتھ بھیج دیں۔٭ مرزا غلام احمد مسیح موعود