مکتوبات احمد (جلد پنجم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 437 of 563

مکتوبات احمد (جلد پنجم) — Page 437

ایں ہمہ کہ از خامہ این عاجز بیرون آمد از حال است نہ از قال و از جوشیدن است نہ از تکلفات کوشیدن اکنون آن بہ کہ تخفیف تصدیع کنم آنچہ در دلِ ماست خدا در دلِ شما الہام کندو دل رابدل راہ دہد از مکرمی اخویم مولوی حکیم نور الدین و صاحبزادہ محمد سراج الحق جمالی السلام علیکم مولوی صاحب بذکر خیرآن مکرم اکثر رطبُ اللّسان می مانند عجب کہ او شان در اندک صحبتے دلی محبت و اخلاص بآن مکرم چند بار این خارق امر ازان مخدوم ذکر کردہ اند کہ مر ایک درود شریف برائے خواندن ارشاد فرمودند کہ ازین زیارت حضرت نبوی صلی اللہ علیہ و سلم خواہد شد چنانچہ ہمان شب مشرف بہ زیارت شدم۔والسلام الراقم خاکسار غلام احمد از قادیان ترجمہ از ناشر یہ سب باتیں جو اس عاجز کے قلم سے نکلی ہیں حال سے ہیںنہ قال سے اوردلی جوش سے ہیںنہ تکلفات سے۔اب بہتر ہے زحمت کم کی جائے (آپ کی سردردی کی تکلیف کو کم کروں) جو ہمارے دل میں ہے۔خدا آپ کے دل میں الہام کرے۔دل کو دل سے راہ پیدا ہو جائے۔مکرمی اخویم مولوی حکیم نور الدین اور صاحبزادہ محمد سراج الحق جمالی کی طرف سے السلام علیکم۔مولوی صاحب آنمکرم کے ذکر خیر میں اکثر رطب اللسان رہتے ہیں۔تعجب ہے کہ ایک مختصر صحبت میں آنمکرم سے دلی محبت اور اخلاص اس قدر زیادہ ہے کہ انہوں نے آپ کے اس خارق امر کا ذکر کئی مرتبہ کیا ہے۔آنمحترم نے مجھے ایک درود شریف پڑھنے کا ارشاد فرمایا ہے کہ اس سے حضرت نبی صلی اللہ علیہ و سلم کی زیارت نصیب ہو گی چنانچہ وہ کہتے ہیں کہ اسی رات مَیں زیارت سے مشرف ہوا۔والسلام الراقم خاکسار غلام احمد از قادیان