مکتوبات احمد (جلد پنجم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 404 of 563

مکتوبات احمد (جلد پنجم) — Page 404

ہزاروں روپیوں کا ماہانہ و سالانہ خرچ ان ہی جاں نثاروں اور عشاّق کی امداد کی بنا پر چل رہا ہے اور دوسری طرف ایک وہ گروہ ہے جس کے چشم بد دُور آپ قابل فخر سرغنہ ہیں۔وہ اس تمام گروہ پر خلود فی النار کا فتوی لگاتا ہے اور خود حضرت مرزا صاحب بھی کتاب تبلیغ میں فرماتے ہیں کہ میں لوگوں کے سامنے دو چیزیں پیش کرتا ہوں۔ایک لعنت اور دوسری برکت۔لعنت ان لوگوں کے لئے جو سوء ظن اور عجلت کی راہ سے میرا انکار کریں اور تکفیر اور تذلیل کا قصد کریں اور برکت ان کے لئے جو میری پیروی کریں۔ان حیرت انگیز امور کو دیکھ کر اور ان جانفرسا تہدیدات کو سن کر ایک خداترس طالب حق کا فرض ہے کہ ان معاملات میں بڑے ٹھنڈے دل سے غور کرے نہ یہ کہ جلدبازی اور بے التفاتی سے بالکل ٹال ہی دے۔یا اناپ شناپ جو کچھ منہ میں آئے کہہ دے۔آپ کا فرض ہے اور قسم ہے آپ کو اللہ تعالیٰ کی جو آپ اس فرض کو ادا نہ کریں کہ آپ خلقت کو اگر یہ لعنت ہے تو اس سے بچانے کی کوشش نہ کریں اور اگر یہ برکت ہے تو خود بھی اس سے برکت ڈھونڈیں اور دوسروں کو بھی اس نعمتِ عظمیٰ سے بہرہ مند کرنے کی کوشش کریں۔اخیر میں میں چاہتا ہوں کہ کچھ الہامات حضرت مرزا صاحب کے آپ کی خدمت میں عرض کروں اور اس سے میری غرض یہ ہے کہ آپ خائف و متقی دل لے کر ان پر غور کریں اور اپنے ملہم سے دریافت کریں کہ ایسے الہامات حضرت مرزا صاحب کو کرنے سے اس کا کیا مطلب ہے یا اَقلاًّ یہ کہ آیا یہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہیں یا نہیں۔انی ساویتک برکۃ و اجلی انوارھا حتی یتبرک بثیابک الملوک و السلاطین۔یا احمد بارک اللہ فیک ما رمیت اذ رمیت و لکن اللہ رمٰی لتنذر قوما ما انذر آباء ھم و لتستبین سبیل المجرمین۔قل ان افتریتہ فعلی اجرامی و یمکرون و یمکر اللہ و اللہ خیر الماکرین۔ھو الذی ارسل رسولہ بالھدی و دین الحق لیظھرہ علی الدین کلہ لامبدل لکلمت اللہ یااحمدی انت مرادی و معی غرست کرامتک بیدی۔الحمد للہ الذی جعلک المسیح ابن مریم۔قل ھذا فضل ربی و انی اجرد نفسی من ضروب الخطاب و انی احد من المسلمین۔نرید