مکتوبات احمد (جلد پنجم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 387 of 563

مکتوبات احمد (جلد پنجم) — Page 387

مجمع کیا جاوے گا۔اور آپ کو بلایا جاوے گااور عام مجمع میں آپ کے شیطانی وساوس دور کر دئیے جائیں گے۔٭ مرزا غلام احمدبقلم خود (مہر) مکتوب نمبر۲ جواب الجواب حضرت اقدس کی طرف سے مولوی ثناء اللہ صاحب۔آپ کا رقعہ حضرت اقدس امام الزمان مسیح موعود و مہدی معہود علیہ الصلوٰۃ والسلام کی خدمت مبارک میں سنا دیا گیا چونکہ مضامین اس کے محض عناد اور تعصّب آمیز تھے جو طلب حق سے ُبعد المشرقین کی دوری اس سے ظاہر ہوتی تھی۔لہذا حضرت اقدس انجام آتھم میں اور نیز اپنے خط مرقومہ جواب رقعہ سامی میں قسم کھا چکے ہیں اور اللہ تعالیٰ سے عہد کر چکے ہیں کہ مباحثہ کی شان سے مخالفین سے کوئی تقریرنہ کریں گے۔خلاف معاہدہ الٰہی کے کوئی مامور من اللہ کیونکر کسی فعل کا ارتکاب کر سکتا ہے۔طالب ِ حق کے لئے جو طریق حضرت اقدس نے تحریر فرمایا ہے۔کیا وہ کافی نہیں۔لہٰذاآپ کی اصلاح جو بطرز نشان مناظرہ آپ نے لکھی ہے۔وہ ہرگز منظور نہیں ہے۔اور یہ بھی منظور نہیں فرماتے ہیں کہ جلسہ محدود ہو بلکہ فرماتے ہیں کہ کل قادیان وغیرہ کے اہل الرائے وغیرہ مجتمع ہوں تاکہ حق و باطل سب پر واضح ہو جاوے۔والسلام علی من اتبع الھُدٰی۔٭ ٭ خاکسار ۱۱؍جنوری ۱۹۰۳ء محمد احسن بحکم حضرۃ امام الزمان عم گواہ شد گواہ شد محمد سرور ابوسعید عفی عنہ ٭ الفضل نمبر۱۷۷ جلد۳۴ مورخہ ۳۰؍جولائی ۱۹۴۶ء صفحہ ۳ ٭٭ الحکم نمبر۵ جلد۷ مورخہ ۷؍فروری ۱۹۰۳ء صفحہ ۷