مکتوبات احمد (جلد پنجم) — Page 386
لوگوں کا آسمان پرمقدمہ ہے خود خدا تعالیٰ فیصلہ کردے گا۔سوچ کر دیکھ لو کہ یہ بہتر ہوگا کہ آپ بذریعہ تحریر جو سطر دوسطر سے زیادہ نہ ہو۔ایک ایک گھنٹہ کے بعدا پنا شبہ پیش کرتے جاویں گے اور میں وہ وسوسہ دور کرتا جائوں گا۔ایسے صدہا آدمی آتے ہیں۔اور وسوسے دور کرالیتے ہیں۔ایک بھلا مانس شریف آدمی ضرور اس بات کو پسند کرلے گا۔اس کو اپنے وساوس دور کرانے ہیں اور کچھ غرض نہیں لیکن وہ لوگ جوخدا سے نہیں ڈرتے ان کی تو نیتیں ہی اور ہوتی ہیں۔بالآخر اس غرض کے لئے کہ اب آپ اگر شرافت اور ایمان رکھتے ہیں۔قادیان سے بغیر تصفیہ کے خالی نہ جاویں۔دو قسموں کا ذکر کرتا ہوں۔اوّل چونکہ میں رسالہ ’’انجام آتھم‘‘ میں خدا تعالیٰ سے قطعی عہد کرچکا ہوں کہ ان لوگوں سے کوئی بحث نہیں کروں گا اس وقت پھر اس عہد کے مطابق قسم کھا تا ہوں کہ میں زبانی آپ کی کوئی بات نہیں سنوں گا صرف آپ کویہ موقعہ دیا جائے گا کہ آپ اوّل ایک اعتراض جو آپ کے نزدیک سب سے بڑا اعتراض کسی پیشگوئی پر ہو۔ایک سطر یا دو سطر حد تین سطر لکھ کر پیش کریں۔جس کا مطلب یہ ہو کہ پیشگوئی پوری نہیں ہوئی۔اورمنہاج نبوت کی رو سے قابل اعتراض ہے اور پھر چپ رہیں۔اور میں مجمع عام میں اس کا جواب دوں گا۔جیسا کہ مفصل لکھ چکا ہوں۔پھر دوسرے دن اسی طرح دوسری لکھ کر پیش کریں۔یہ تو میری طرف سے خدا تعالیٰ کی قسم ہے کہ میں اس سے باہر نہیں جائوں گا۔اور کوئی زبانی بات نہیں سنوں گا۔اورآپ کی مجال نہیں ہوگی کہ ایک کلمہ بھی زبانی بول سکیں اور آپ کو بھی خدا تعالیٰ کی قسم دیتا ہوں کہ آپ اگر سچے دل سے آئے ہیں تو اس کے پابند ہو جاویں۔اور ناحق فتنہ و فساد میں عمر بسر نہ کریں۔اب ہم دونوں میں سے ان دونوں قسموں میں سے جو شخص انحراف کرے گا اس پر خدا کی لعنت ہے اور خدا کرے کہ وہ اس لعنت کا پھل بھی اپنی زندگی میں دیکھ لے۔اٰمین۔سو میں اب دیکھوں گا کہ آپ سنت ِ نبوی کے موافق اس قسم کو پورا کرتے ہیں یا قادیان سے نکلتے ہوئے اس لعنت کو ساتھ لے جاتے ہیں۔اور چاہئے کہ اوّل آپ مطابق اس عہد مؤکد بقسم کے آج ہی ایک اعتراض دوتین سطر لکھ کر بھیج دیں۔اور پھر وقت مقرر کرکے مسجد میں