مکتوبات احمد (جلد پنجم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 381 of 563

مکتوبات احمد (جلد پنجم) — Page 381

ذریعہ شائع ہو کر آپ کو رسالہ نورالحق مل جائے۔(۹)اگرآپ دوماہ میں بالمقابل رسالہ شائع نہ کر سکیں تو آپ کو یہ اقرار کرنا ہوگا کہ میں جس مقابلہ کے لئے اُٹھا تھا اس میں میں نے شکست کھائی۔(۱۰) بالمقابل دونوں رسالوں کے نقص اورکمال دیکھنے کے لئے منصف مقررہوں گے اورکم سے کم اُن میں ایک آدمی ایسا ادیب ہوگا جو اہل زبان اورعرب کے کسی حصہ کا رہنے والا ہو۔منصف یہ بھی دیکھیں گے کہ شوکت کلام اورمتانت کلام اور پُربرکت اورمؤثرازمضمون اورحق اور راستی کی پابندی سے اورپھر بلاغت سے بھرا ہوا کس کا مضمون ہے۔اگر میری شرائط میں سے کوئی شرط بالمقابل رسالہ لکھنے کے لئے ہو جو میرے رسالہ میں نہ ہو توآپ وہ ساقط کراسکتے ہیں۔یہ شرائط ہیں جن کی پابندی آپ پر لازم ہوگی۔اگر آپ کو منظور ہوں تو ایک پانچ دن کے لئے قادیان میں آجائیں۔آپ کے آنے جانے کا خرچ میرے ذمہ ہوگا اگر چاہو توپہلے بھیج دوں۔اس جگہ کاغذ معاہدہ آپ کے روبرو لکھا جائے گا اورپھرفریقین کے دستخط اور گواہوں کی شہادت سے شائع کرادیا جاوے گا اور اگر آپ کسی شرط کی برداشت نہ کرسکیں اور وجہ معقول بتادیں تواس شرط میں کسی قدر ترمیم کردی جائے گی۔پھر لوگ دیکھ لیں گے کہ خدا تعالیٰ غالب آتاہے یا آپ غالب آتے ہیں۔میں اپنے آپ کو کچھ لکھا پڑھا نہیں سمجھتا جو کچھ ہوگا خدا تعالیٰ کی طرف سے ہوگا اگر میں اس بات میں جھوٹا ہوں کہ میں خدا تعالیٰ کی طرف سے ہوں اور خدا تعالیٰ میرا مولیٰ ہے تو خدا تعالیٰ مجھ کوذلیل کرے گا اور میری رسوائی ظاہر کردے گا لیکن اگر ایسا نہیں تو وہ رُسوا ہوگا جو میرے مقابل پر آئے گا کیونکہ میں کچھ نہیں یہ سب کچھ خدا تعالیٰ کی طرف سے ہے۔یہ کہاں انسان سے ہو سکتا ہے کہ باوجود صدہا مشغولیوں اوردائمی ضعف اورعلالت کے اس کی تصنیف ایسی عجلت سے ہو۔یہ بھی یاد رہے کہ میں نے افسوس کے ساتھ اس مقابلہ کو منظور کیا ہے میں اس وقت عیسائیوں کی طرف متوجہ ہوں۔ایک وہ گروہ ہے جو صدق دل سے اپنے وطن چھوڑ کر میرے پاس آبیٹھے ہیں اور خدمت میں مشغول ہیں۔کوئی کسی تالیف میں مشغول ہے کوئی خطوط نویسی