مکتوبات احمد (جلد پنجم) — Page 380
پررہے گا مگر چاہیے کہ یہ کاغذ جانبین اور گواہوں کے دستخط سے کسی اخبار میں شائع ہوجائے۔شرائط جس کی پابندی آپ پر لازم ہوں گی وہ یہ ہیں:۔(۱)دونوں حصے نورالحق جس قدر اجزارکھتے ہیں اسی قدر اجزا آپ کی کتاب کے بھی ضرور ہوں گے۔(۲)جس قدر ہردوحصے نورالحق میں اشعار ہیں اسی قدر آپ کے رسالہ میں بھی اشعار چاہئیں ہرگز اختیار نہیں ہوگا کہ اشعار اس سے کم ہوں۔(۳)جوقصیدہ نونیہ ہواس کے مقابل پر نونیہ وعلیٰ ہذاالقیاس۔(۴)ہر ایک بحر کے مقابل وہی بحر ہو اورجس طرح ہماری کتاب کا ہر ایک فقرہ فقرہ مقفا ہو اور یا استعارات لطیفہ پر مشتمل ہوں یہ پابندی بھی آپ پر واجب ہوگی۔(۵)جہاں قصائد میں التزام علمی مضامین یا کسی امر کے دلائل بیان کرنے کا التزام ہے وہی التزام آپ کی طرف سے ہوگا اور جس طور کی سلسلہ بندی کہ نظم میں یا نثر میں میں نے بنایا ہوا ہے وہی سلسلہ بندی انجام تک آپ کے ذمہ ہوگی۔(۶)یہ ضروری ہوگا کہ آپ کا رسالہ فِیْ کُلِّ وَادٍ یَّہِیْمُوْنَ کا مصداق نہ ہو۔از قسم ہزل نہ ہو۔بلکہ جیسا کہ ہمارا رسالہ مباحث علمی پر مبنی ہو۔اگرکسی جگہ آپ کو کسی بیان میں مجھ سے اتفاق ہو تو اتفاق ظاہر کریے اورمعارف جدیدہ بیان کریے۔اوراگر کسی جگہ اختلاف ہو تو ہمارے مباحث علمیہّ کو ردّ کرکے دکھلائو اور جیسے میرے اشعار ایک مضمون کے بیان کرنے میں مسلسل چلے جاتے ہیں یہی شرط ان میں ملحوظ رہے۔بایں ہمہ اشعار اشعار کی تعداد سے مطابق ہوں اورشعر شعر کی تعدادسے مثلاً اگر میرے رسالہ میں دو سو شعر پایا جائے تو آپ کے رسالہ میں بھی دو سو شعر ہونا ضروری ہوگا۔(۷)آپ کا اختیار نہیں ہوگا الگ کوئی مضمون چھیڑیں بلکہ آپ کا رسالہ میرے رسالہ کی تصدیق یا تکذیب پر مشتمل ہوگا۔(۸)آپ کے لئے کسی اُس تاریخ سے دو مہینے کی مہلت ہوگی کہ جب فریقین کی تحریر کسی اخبار