مکتوبات احمد (جلد پنجم) — Page 362
مکتوب بنام جماعت راولپنڈی حضرت اقدس مرشدنا و مہدینا مسیح موعود و مہدی معہود السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ احباب راولپنڈی میں ایک اختلاف ہوا ہے کہ بعد نماز جمعہ مسجد میں اسی جگہ بیٹھ کر برادرانِ احمد یہ کا باہم ملاقات کرنا، مسائل دینیہ پر بحث کرنا، اپنی جماعت کے متعلق کتب اخبارات وغیرہ سننا یا سنانا جائز ہے یا نہیں؟ ایک فریق کہتا ہے کہ ایسا کرنا کے حکم کی مخالفت ہے۔دوسرا فریق کہتا ہے کہ دینی اغراض کے لئے رہنا جائز ہے۔والسلام ۷؍اکتوبر ۱۹۰۴ء عاجز محمد صادق السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ ایسی بحث غلط فہمی سے ہے۔اصل بات یہ ہے کہ اغراض صحیحہ دینیہ کے لئے بعد نماز مسجد میں بیٹھنا جائز ہے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ و سلم سے ایسا ثابت ہے اور یہ حکم بطور رخصت کے ہے نہ بطور فرض کے۔چونکہ عیسائیوں کی تعطیل کے دنوں میںقطعاً بیکاری فرض تھی وہ اپنی دکانیں بند رکھتے تھے۔اس کے رد کے لئے یہ حکم ہے جس کا یہ مطلب ہے کہ تم پر حرام نہیں ہے کہ بعد نمازِ جمعہ سارا دن بے کار رہو۔البتہ بانگ نماز سنتے ہی مسجد میں حاضر ہو جائو۔اور پھر تمہیں رخصت ہے کہ اپنی تجارت وغیرہ میں مشغول ہو جائو۔یہ ایسا ہی حکم ہے جیسا کہ یہ حکم ہے ۱؎ پس کُلُوْا وَاشْرَبُوْا سے یہ مطلب نہیں ہے کہ رمضان کے روزہ بھی نہ رکھو اور ہمیشہ کھاتے رہو۔غرض یہ حکم اہل کتاب کے رد میں ہے اور اس سے اصل مطلب رخصت ہے نہ فرضیت جیسا کہ سنت سے ظاہر ہے۔٭ والسلام مرزا غلام احمد ۱؎ الاعراف : ۳۲ ٭ الحکم نمبر۳۴،۳۵ جلد۸ مورخہ ۱۰،۱۷؍ اکتوبر ۱۹۰۴ء صفحہ ۶