مکتوبات احمد (جلد پنجم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 361 of 563

مکتوبات احمد (جلد پنجم) — Page 361

مکتوب بنام جماعت گولیکی حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کے ایک مکتوب کی نقل درج ہے۔تاریخ ۵؍مئی ۱۹۰۷ء ہے یا ۱۹۰۶ء۔گولیکی کے ایک غیراحمدی محلہ میں طاعون تھا۔اور احمدی محلہ کی طرف بھی کچھ کیس ہو رہے تھے۔میرے عرض حال پر یہ جواب گولیکی کی جماعت کو بھجوانے کے لئے رقم فرمایا۔(اکمل عفی اللہ عنہ) ’’السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ دعا تو پنج وقت کی جاتی ہے۔پھر بہت دعا کروں گا۔جب بلا نازل ہو جاتی ہے تو اس وقت سنت اللہ کے موافق دعا کم اثر کرتی ہے۔بہرحال دعا کروں گا۔آج تہجد اور صبح کے وقت بھی بہت دعا کی تھی۔مگر یہ وقت امتحان ایمان کا وقت ہے۔بہت مضبوطی سے خدا تعالیٰ پر بھروسہ رکھیں اور خود بھی دعا کرتے رہیں۔والسلام مرزا غلام احمد عفا اللہ عنہ بہتر ہے وہ جگہ چھوڑ دیں۔باہر میدان میں چلے جائیں۔۵؍مئی‘‘ ٭ ٭ الفضل نمبر۱۰۱ جلد۲۸ مورخہ ۴؍مئی ۱۹۴۰ء صفحہ ۳