مکتوبات احمد (جلد پنجم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 331 of 563

مکتوبات احمد (جلد پنجم) — Page 331

مکتوب نمبر۵ السلام علیکم اختیار ہے کہ وہاں ہو آویں۔والسلام مرزا غلام احمد عفی عنہ مکتوب نمبر۶ السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ ابھی تک مجھے معلوم نہیں۔کونسی فرصت ہو گی۔اتوار کے بعد رات کو ہی پھر سفر کرنا ہے اور پیر کے دن حاضر ہونا لیکن اگر مولوی محمد علی صاحب رات کو آ گئے۔اور کچھ تاریخ بڑھ گئی تو پھر فرصت ہو جائے گی۔اس صورت میں آپ جا سکتے ہیں۔لیکن کل آپ کو لاہور بھیجنے کے لئے ایک بہت ضروری کام ہے۔علی الصبح جانا ہو گا اور جلد واپس آنا۔والسلام خاکسار مرزا غلام احمد عفی عنہ مکتوب نمبر۷ السلام علیکم ضرور ابھی سے اشتہار دونوں اخباروں میں شائع کرنا چاہیے۔قیمت کتاب بلا جلد  دور پیہ آٹھ آنہ اور قیمت مجلد (تین روپے)ہے۔مرزا غلام احمد عفی عنہ