مکتوبات احمد (جلد پنجم) — Page 328
بحضور امام الزمان السلام علیک والصلوٰۃ علیک یانبی اللہ یا شفیع اللہ میرے گھر میںدو تین روز سے وجع مفاصل اور اعضاء شکنی ہو رہی ہے خواباتمتوحش دیکھتی ہیں اور گھر جانے کا بہت خیال رکھتی ہیں۔حضور والا دعا سے مدد فرماویں۔اگر حکم ہو تو ایک روز کے لئے جا کر ان کو وہاں چھوڑ آئوں۔والسلام فدوی مہدی حسین خادم المسیح مکتوب نمبر۱ السلام علیکم ابھی سردی نہایت پڑتیہے۔لوگوں کو ذات الریہ کی بیماری ہوتی ہے۔آپ دس دن تک ٹھہر جائیں۔اور میں انشاء اللہ دعا کروں گا۔والسلام مرزا غلام احمد