مکتوبات احمد (جلد پنجم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 327 of 563

مکتوبات احمد (جلد پنجم) — Page 327

آمدہ متعلق الحکم میں شائع کی جس کا پہلا مصرعہ یہ ہے۔’’خدایا شکر ہے تیرا کہ مجھ کو قادیان لایا‘‘ (رجسٹر روایات صحابہ (غیرمطبوعہ)جلد۱۱ روایات سید مہدی حسین ) ۱۹۰۱ء میں ہجرت کر کے قادیان آ گئے۔حضرت سید مہدی حسین صاحب حضرت اقدس ؑ کے کتب خانہ کے مہتمم تھے اور حضرت صاحب کے دیکھنے کے بعد کبھی کبھی اپنے شوق سے کاپی اور پروف وغیرہ دیکھ لیا کرتے تھے۔اس طرح آپ کے سپردلنگرخانہ کا انتظام بھی تھا۔اکتوبر ۱۹۳۴ء میں بغرض تبلیغ ایران تشریف لے گئے اور چھ ماہ تک اعلائے کلمۃ اللہ میں مصروف رہنے کے بعد ۱۲؍مئی ۱۹۳۵ء کو واپس آئے۔۳۱؍اگست ۱۹۴۱ء کو وفات پائی۔آپ بہشتی مقبرہ قادیان میں مدفون ہیں۔٭ فہرست مکتوبات بنام حضرت سید مہدی حسین صاحبؓ ٭ تین سوتیرہ اصحاب صدق و صفا صفحہ ۲۱۶، ۲۱۷