مکتوبات احمد (جلد پنجم) — Page 286
مولوی محمد فضل صاحب آف چنگا بنگیال مولوی محمد فضل صاحب چنگا بنگیال گوجر خان ضلع راولپنڈی سے تعلق تھا۔ابتدائی زمانہ میں بیعت کی اور بعض مفید کتب بھی لکھیں۔جن میں ’’اسرار شریعت ‘‘ معروف ہے۔مولوی محمد فضل خاں چنگا بنگیال نے بعد میں احمدیت سے ارتداد اختیار کیا اور یہ اعلان اخبار اہلحدیث امرتسر ستمبر ۱۹۳۷ء میں شائع ہوا۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے بارہ میں نازیبا کلمات کہے اور اسی حالت میں آپ نے ۱۹۳۸ء میں وفات پائی۔٭ ٭ تین سو تیرہ اصحاب صدق و صفا صفحہ ۲۰۰، ۲۰۱