مکتوبات احمد (جلد پنجم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 287 of 563

مکتوبات احمد (جلد پنجم) — Page 287

مکتوب بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ نَحْمَدُہٗ وَنُصَلِّیْ عَلٰی رَسُوْلِہِ الْکَرِیْمِ از عاجز عائذ باللہ الصمد غلام احمد عافاہ اللہ و ایدہ بخدمت محبی اخویم مولوی محمد فضل السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ بعد ہذا آپ کا محبت نامہ جو اخلاص اور محبت سے بھرا ہوا اور معارف اور نکات پر مشتمل تھا، مجھ کو ملااور باعث سرور اور فرحت ہوا۔جزاکم اللّٰہ تعالـٰی خیرًا جو کچھ آپ نے لکھا ہے وہ واقعی اور درست ہے مگر افسوس کہ دنیا میں بہت ہی تھوڑے ایسے انسان ہیں جو ان حقائق حقہّ کو سمجھتے ہیں۔بہرحال صرف اسقدر تحریر آپ کے صفائی ٔباطن اور علم اور معرفت اور فراستِ صحیحہ پر دلالت کر رہی ہے۔خدا تعالیٰ آپ کے ساتھ ہو اور آپ کو اپنی محبت میں ترقی بخشے۔یہ عاجز چند روز بباعث شدت کم فرصتی جواب لکھنے سے معذور رہا۔باقی خیریت ہے۔٭ ۲۹؍مئی ۱۸۹۶ء والسلام خاکسار غلام احمد از قادیان ضلع گورداسپور ٭ الحکم جلد۸ نمبر۴۳،۴۴ مورخہ۱۷۔۲۴؍دسمبر۰۴ ۱۹ء صفحہ ۹