مکتوبات احمد (جلد پنجم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 226 of 563

مکتوبات احمد (جلد پنجم) — Page 226

بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ نَحْمَدُہٗ وَنُصَلِّی عَلٰی رَسُوْلِہِ الْکَرِیْمِ حضرت اقدس مرشدنا و مہدینا مسیح موعود و مہدی معہود السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ آج اخبار کی آخری کاپی انشاء اللہ لکھی جائے گی۔حضور تازہ الہامات سے مطلع فرماویں۔والسلام حضور کی جوتیوں کا غلام عاجز محمد صادق عفی اللہ عنہ مکتوب نمبر۵۸ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ‘ خدا تعالیٰ کی حکمت اور مصلحت سے کئی دن سے الہامات کا دروازہ قطعاً بند ہے۔نہ معلوم اس میں کیا حکمت ہے۔اس لئے مجبوری ہے۔والسلام٭ میرزا غلام احمد ٭ بدر نمبر۲۴ جلد۶ مورخہ ۱۳؍جون ۱۹۰۷ء صفحہ۴