مکتوبات احمد (جلد پنجم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 227 of 563

مکتوبات احمد (جلد پنجم) — Page 227

(ایک دوست بابو محمد الٰہی صاحب … کوہاٹ نے مجھے خط لکھا کہ میں بمعہ چند اور احباب کے آپ کو اس کام کے واسطے کچھ ماہوار چندہ دینا چاہتا ہوں۔میں ڈرا کہ میرے واسطے ایسا چندہ (اگرچہ وہ خفیف رقم ہی ہو) کا لینا ناجائز ہو گا۔اس واسطے میں نے بابو صاحب کو خط لکھا کہ سردست میں کوئی ماہوار چندہ نہیں لے سکتا۔ہاں آپ کی تحریک پر میں اس امر کے متعلق استخارہ کروں گا۔پھر جو نتیجہ ہو گا۔دیکھا جائے گا۔اور حضرت سے حکم بھی طلب کروں گا۔اس کے بعد کوئی چھ ماہ تک مجھے کوئی ایسا موقعہ نہ ملا کہ میں اس امر کے متعلق توجہ اور استخارہ کرتا۔چھ ماہ کے بعد مجھے ایک وقت میسر آیا کہ میں نے دعا کی اور استخارہ کیا اور پھر حضرت امام علیہ الصلوٰۃ و السلام کی خدمت میں یہ سب باتیں عرض کیں اور یہ بھی دریافت کیا کہ آیا اس کام کو جاری رکھوں یا نہ رکھوں؟ حضرت امام علیہ السلام نے جواب میں لکھا۔) مکتوب نمبر۵۹ السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ میرے نزدیک جہانتک کچھ دقّت اور حرج واقعہ نہ ہو۔اس کام میں کچھ مضائقہ نہیں ہے۔موجب تبلیغ ہے اور جو صاحب اس کام میں مدد دینا چاہیں وہ بیشک دیں۔خاکسار مرزا غلام احمد