مکتوبات احمد (جلد پنجم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 225 of 563

مکتوبات احمد (جلد پنجم) — Page 225

زیارت کے واسطے آویں۔جیسا حکم ہو۔ان کو اطلاع دی جاوے۔۱۵؍ مئی ۱۹۰۸ء حضورؑ کی جوتیوں کا ـغلام عاجز محمد صادق عفی اﷲ عنہ مکتوب نمبر۵۷ السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ کل میں نے مَہندی لگانا ہے۔انشاء اﷲ۔اور مہندی لگانے کے دن دو۲ بجے تک فراغت نہیں ہوتی۔پھر بعض اوقات کوفت کے سبب بھی طبیعت قائم نہیں رہتی۔اس لئے آپ نہ پختہ طور پر بلکہ انشاء اﷲ کے ساتھ پیر کادن مقرر کریں۔نماز ظہر کے بعد۔والسلام مرزا غلام احمد اللہ تعالیٰ کی سُنّت ہمیشہ ایک ہی رنگ رکھتی ہے۔احادیث سے ثابت ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر بعض دفعہ عرصہ تک وحی نازل نہیں ہوئی تھی۔اس پر کفار نے اعتراض کیا۔جواب آیا۔ ۱؎۔یہی سنّت ان ایاّم میں حضرت مسیح موعود کے حالات میں دیکھنے میں آتی ہے۔عاجز کی عادت ہے کہ منگل کے روز تازہ الہامات کے دریافت کرنے کے واسطے حضرت کے حضور عریضہ لکھا کرتا ہوں۔چنانچہ اس دفعہ لکھا گیا تو حضرت نے جو جواب لکھا ہے وہ بمعہ اپنے خط کے ہدیہ ناظرین کرتا ہوں۔(مفتی محمد صادق ) ۱؎ الضحیٰ : ۴