مکتوبات احمد (جلد پنجم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 221 of 563

مکتوبات احمد (جلد پنجم) — Page 221

اعطیت ھذہ المکتوب بید سیدنا مسیح الموعود لعبد الحمید افندی مصری لیکون لہ البرکۃ۔٭ المفتی محمد صادق عفا اللہ عنہ یوم العید ۱۱؍فروری ۱۹۳۸ء قادیان بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ نَحْمَدُہٗ وَ نُصَلِّیْ عَلٰی رَسُوْلِہِ الْکَرِیْمِ حضرت اقدس مرشدنا و مہدینا مسیح موعود و مہدی معہود ؑ السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ اپنی زندگی تو انشاء اﷲ حضور ؑکے قدموں میں گذرہی رہی ہے اور آئندہ بھی خدا سے دُعا ہے کہ دین پر خاتمہ ہو۔لیکن آئندہ اولاد کے واسطے بھی یہ حیلہ ہے کہ ان کے لئے ایک مکان بنا دیا جائے۔تو ان کے ذہن نشین ہو جاوے کہ ہمارا وطن اور گھر اسی جگہ حضرت خلیفۃ اﷲ کے قدموں میں ہے اور جس مکان کو حضورؑنے ایک دفعہ دیکھا تھا وہ طیار ہو گیا ہے اور اب اس میں جانے کا ارادہ ہے جس کے واسطے حضور کی اجازت کا خواہاں ہوں۔حضورؑ دُعا فرماویں کہ اﷲ تعالیٰ اس مکان کو میرے اور میرے آل و اہل کے واسطے موجب برکت اور اپنی رضامندیوں کا ذریعہ بناوے۔حضورؑ کی سُنّت کے مطابق میں چاہتا ہوں کہ اس مکان کا کچھ نام رکھوں اور میرے خیال میں وہ نام بیت الصدق ہے۔اگر حضورؑ کی اجازت ہو۔۰۷۔۸۔۴ حضورکی جوتیوں کا غلام عاجز محمد صاد ق عفا اللہ عنہ قادیان ٭ الحکم جلد۴۱ نمبر۵مورخہ ۲۱؍فروری ۱۹۳۸ء صفحہ۵