مکتوبات احمد (جلد پنجم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 219 of 563

مکتوبات احمد (جلد پنجم) — Page 219

بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ نَحْمَدُہٗ وَ نُصَلِّیْ عَلٰی رَسُوْلِہِ الْکَرِیْمِ حضرت اقدس مرشدنا و مہدینا مسیح موعود ؑ السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ میاں معراج الدین صاحب (پروپرائٹر اخبار بدر) نے ایک شخص داروغہ چراغ دین نام بدر کا خزانچی مقرر کرکے بھیجا ہے۔(دس روپیہ) اُس کی تنخواہ مقرر کی ہے۔اور ساتھ ہی اس کو تحریری اجازت دی ہے کہ( دس روپیہ )سے زیادہ بھی چاہے تو لے لے۔اور زبانی اُس کو اختیار دیا ہے کہ بدر کے واسطے تم قادیان میں میرے قائم مقام ہو۔اوّل تو بدر میں نہ اتنا روپیہ ہے اور نہ اتنا کام ہے کہ دس روپیہ ماہوار کا بوجھ اور ڈالا جائے۔لیکن وہ اپنے روپیہ کے مالک ہیں۔میں نے ان کو کچھ کہنا مناسب نہ جانا کیونکہ یہ روپیہ کا معاملہ ہے اور شک و شبہ کا مقام ہے۔لیکن اب مشکل یہ پڑی ہے کہ وہ شخص مجنون ہوتا جاتاہے اور ساعت بساعت اس کا جوش بھڑکتا جاتا ہے۔یہ حالت دراصل پہلے بھی اُس کی تھی مگر اب بڑھتی جاتی ہے۔دفتر کے لوگوں کو مارتا ہے اور موقوف کرتا ہے۔اخبار کے کام میں بہت حرج ہو رہا ہے۔باہر بھی لوگوں سے لڑتا ہے۔صبح سے میاں نجم دین۔احمد نور افغان۔عرب صاحب۔محمد نصیب کے ساتھ لڑائی کر چکا ہے۔فحش گالیاں دیتا ہے۔سب لوگ حیران ہیں۔میرے نزدیک تو مناسب ہو گا کہ اس کو کسی طرح سے رخصت کیا جائے۔آئندہ جو حکم ہو۔قریباً۱۹۰۶ء محمد صادق عفا اﷲ عنہ مکتوب نمبر۵۱ یہی مناسب ہے کہ اس کو رخصت کر دیں اور بلاتوقف اس کی حالت کی اطلاع دے دیں۔مرزا غلام احمدعفی عنہ