مکتوبات احمد (جلد پنجم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 218 of 563

مکتوبات احمد (جلد پنجم) — Page 218

بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ نَحْمَدُہٗ وَنُصَلِّیْ عَلٰی رَسُوْلِہِ الْکَرِیْمِ حضرت اقدس مرشدنا و مہدینا مسیح موعود و مہدی معہود السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ آج اخبار کی آخری کاپی لکھی جائے گی۔تازہ الہامات سے مطلع فرمانویں تاکہ درج ہوں۔والسلام حضور کی جوتیوں کا غلام عاجز محمد صادق عفی اللہ عنہ مکتوب نمبر۵۰ژ ۲۴؍ستمبر ۱۹۰۶ ء مطابق نہم شعبان ۱۳۲۴؁ھ روز پیر الہام وحی الٰہی۔موت۔تیراں ۱۳ ماہ حال کو۔۱؎ غالباً تیراں ماہ حال مراد تیراں ماہ شعبان ہے۔وَاللّٰہُ اَعْلَمُ اور میں نہیں جانتا کہ تیراں ماہ حال سے یہی شعبان مراد ہے یا کسی اور شعبان کی تیراں تاریخ اور میں قطعی طور پر نہیں جانتا کہ کس کے حق میں ہے اس لئے طبیعت غمگین ہے۔خدا تعالیٰ فضل کرے۔آمین ۱؎ تذکرہ صفحہ ۵۷۰ ایڈیشن ۲۰۰۴ء