مکتوبات احمد (جلد پنجم) — Page 215
مکتوبات احمد ۲۱۵ جلد پنجم بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الكَرِيمِ حضرت اقدس مرشد نا و مهدینا مسیح موعود و مہدی معہود السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ شبہہ چنتک کے تمام پرچے نہیں ملے ۔ جو ملے ہیں وہ میں نے دیکھ ڈالے ہیں ۔ ان میں تین جگہ صاف لفظوں میں حضور کی موت اور سلسلہ کی تباہی کا تذکرہ ہے۔ باقی گالیوں کے الفاظ بہت جگہ ہیں ۔ اگر ضرورت ہو تو وہ بھی لکھ لئے جاویں۔ باقی پر چوں کے واسطے شیخ یعقوب علی صاحب نے بٹالہ سے منگوانے کی کوشش کی ہے۔ والسلام حضور کی جوتیوں کا غلام عاجز محمد صادق علی اللہ عنہ قادیان السلام علیکم مکتوب نمبر ۴۷ آپ کو یا د نہیں رہا میں تو ان کی گالیوں کے پرچے طلب کرتا ہوں ۔ آپ براہ مہربانی صفحه و ار و تاریخ وار گالیاں لکھ کر بھیج دیں۔ مرزاغلام احمد