مکتوبات احمد (جلد پنجم) — Page 209
مکتوب نمبر۳۹ بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ نَحْمَدُہٗ وَ نُصَلِّیْ عَلٰی رَسُوْلِہِ الْکَرِیْمِ محبیّ اخویم مفتی صاحب سلمہُ اﷲ تعالیٰ السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ جو شخص روٹی پکانے والا آیا ہے۔سُنا ہے کہ وہ ایک سخت طاعون کی جگہ سے آیا ہے اور کئی عزیز اُس کے مر گئے ہیں۔اُس سے کم از کم دس روز تک پرہیز ضروری ہے۔سُنا ہے ایک لڑکا بھی ساتھ ہے اور وہ بیمار ہے۔شاید طاعون ہے۔جلد نکال دیا جائے اور جو بھانجا مولوی یار محمد صاحب کا مر گیا ہے۔جلد اُس کو دفن کر دیا جائے۔مولوی یار محمد صاحب جنازہ پڑھ لیں بہت مجمع جمع نہ ہو۔بلاشُبہ وہ طاعون سے مرا ہے۔پوری احتیاط درکار ہے۔والسلام خاکسار مرزا غلام احمدعفی اللہ عنہ مکتوب نمبر ۴۰ بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ نَحْمَدُہٗ وَ نُصَلِّیْ عَلٰی رَسُوْلِہِ الْکَرِیْمِ السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ آپ کا خط بطور یادداشت میں نے رکھ لیا ہے۔چند ضروری مضمون جو لکھ رہا ہوں۔اُن کے بعد انشاء اﷲ اس کو لکھوں گا کیونکہ یہ مضمون غور کرنے کے لائق ہے۔جلدی نہیں لِکھ سکتا۔والسلام خاکسار مرزا غلام احمدعفی اللہ عنہ