مکتوبات احمد (جلد پنجم) — Page 206
مکتوبات احمد ۲۰۶ جلد مکتوب نمبر ۳۴ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ مبلغ ایک روپیہ پہنچ گیا۔ جَزَاكُمُ الله ۔ سورنجان شیریں کے ساتھ مصری ملا دیں۔ سورنجان ایک تولہ ، مصری چھ ماشہ صبح و شام دو دو ماشہ کھالیا کریں۔ والسلام خاکسار مرزاغلام احمد عفی عنہ سورنجان مصری و خوراک توله + توله = ا تولہ ۱۸ خوراک ۲ توله + ایک تولہ = ۳ تولہ ۱۸ ماشه ۴ دن و دن السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ گولی کے کھانے کے بعد پہلے دن تو بالکل بخار نہیں ہوا۔ دوسرے دن خفیف سے ذرہ زیادہ اور تیسرے دن خفیف ۔ جس دن سے گولی کھا تا ہوں صبح کو بخار بالکل نہیں ہوتا۔ پہلے ہوتا تھا۔ پاخانہ بھی ٹھیک آجاتا ہے۔ بدن میں طاقت بھی محسوس ہوتی ہے۔ پھر جیسا حضور مناسب خیال فرماویں۔ مکان کے متعلق حضور نے کیا حکم فرمایا ہے ۔ مکتوب نمبر ۳۵ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ گولی بھیجتا ہوں ۔ کھالیں ۔ حضور کی جوتیوں کا غلام عاجز محمد صادق والسلام مرزا غلام احمد عفی عنہ