مکتوبات احمد (جلد پنجم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 207 of 563

مکتوبات احمد (جلد پنجم) — Page 207

مکتوب نمبر ۳۶ بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ نَحْمَدُہٗ وَ نُصَلِّیْ عَلٰی رَسُوْلِہِ الْکَرِیْمِ محبی اخویم مفتی صاحب سلمہُ اﷲ تعالیٰ السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ آپ کے خط میں لکھا تھا کہ گویا میں نے آپ کو کچھ پینے کے لئے بتلایا ہے حالانکہ میں نے کچھ نہیں بتلایا۔نسخہ مناسب یہ ہے۔گلو تازہ ۲ تولہ ، چرائتہ ۲ تولہ، پانچ سیر پانی میں جوش دیں۔جب آدھا سیر رہ جائے تو کِسی گِلی برتن میں جو نیا ہو رکھ چھوڑیں۔اور ہر روز پانچ تولہ ہمراہ عرق بید1 ماشہ اور ست گلو ۲ ماشہ پی لیا کریں۔مکتوب نمبر ۳۷ السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ مجھے افسوس ہے کہ میں نے پہلے اخویم مولوی عبدالکریم صاحبکو تاکید کی تھی کہ اس جگہ سے کوئی ہماری جماعت میں سے نہیں جانا چاہئیے۔اب ایک طرف میری طبیعت بیمار ہے۔کھانسی سے دم اُلٹ جاتا ہے۔اور طلب کرانے والے کو اختیار ہوتا ہے کہ طلب کرانا ملتوی کرا دے۔ان کو لکھ دیں کہ یہ بہت بے موقع ہے اور میری نسبت لکھ دیں کہ اُن کی طبیعت سخت بیمار ہے۔غرض مولوی مبارک علی اس کارروائی کو ملتوی کراسکتا ہے۔اگر نیّت نیک ہو۔اور ان گواہوں کی جگہ ہماری جماعت کے سیالکوٹ میں بہت واقف موجود ہیں۔سو ان کو تاکیدًا لکھا جائے کہ یہ تینوں سمن ملتوی کرا دیں۔وہ عدالت میں کہہ دیں کہ میں ان کو طلب کرانا نہیں چاہتا۔والسلام خاکسار مرزا غلام احمدعفی عنہ