مکتوبات احمد (جلد پنجم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 202 of 563

مکتوبات احمد (جلد پنجم) — Page 202

مکتوب نمبر۲۸ السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ آپ کی اس تحریر سے کچھ معلوم نہیں ہوتا کہ بہ نسبت سابق بخار میں کچھ تخفیف ہے یا زیادہ ہے یا بدستور ہے۔کیونکہ اگر بہ نسبت سابق ایک ذرّہ بھی تخفیف ہو تو آپ گولی کھا لیں اور اگر بہ نسبت سابق گولی کھا نے سے زیادہ ہو۔تو گولی نہیں کھانی چاہئیے اور اگر حالت بدستور ہو تو گولی کھا لیں۔اوّل اطلاع دیں۔تا اگر مناسب ہو تو گولی بھیج دوں۔والسلام مرزا غلام احمدعفی عنہ مکتوب نمبر ۲۹ محبیّ اخویم مفتی صاحب السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ چونکہ ہمیں لنگر خانہ اور زنانہ باورچی خانہ کے لئے مرزا نظام الدین والا حصہ مکان کی ضرورت ہے۔مناسب ہے کہ اپنی طرف سے اس کے مکان کی قیمت دریافت کریں یا شیخ یعقوب علی کی معرفت دریافت کریں اور آج ہی اطلاع دیں۔والسلام (۶؍ جنوری ۱۹۰۵ء بخط مفتی صاحب) مرزا غلام احمد عفی عنہ مکتوب نمبر ۳۰ بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ نَحْمَدُہٗ وَ نُصَلِّیْ عَلٰی رَسُوْلِہِ الْکَرِیْمِ محبیّ اخویم مفتی محمد صادق صاحب سلمہُ اﷲ تعالیٰ السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ آپ کو معلوم ہے کہ محمود احمد پڑھائی میں بہت کمزور ہے۔اس لئے میرے نزدیک یہ تجویز مناسب