مکتوبات احمد (جلد پنجم) — Page 199
بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ نَحْمَدُہٗ وَ نُصَلِّیْ عَلٰی رَسُوْلِہِ الْکَرِیْمِ حضرت مرشدنا و امامنا مہدینا و مسیحنا السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ پہلے د۲و دن بخار نہیں ہوا۔پھر تین دن ہوا۔آج صبح سے نہیں ہے۔مگر مولوی صاحب فرماتے ہیں کہ نبض صاف نہیں۔ہاتھ پائوں سرد رہتے ہیں۔عرق بید و چرائتہ وغیرہ کا استعمال کرتاہوں۔قبض اکثر رہتی ہے۔دُودھ سے قبض نہیں کھلتی بلکہ دُودھ ریح کرتا ہے۔اگر قبض کشا دوائی کھائی جائے تو ایک دن آرام رہ کر پھر وہی حال ہو جاتا ہے۔دُعا کے واسطے عاجزانہ التماس ہے۔مضمون لکھنے کے لئے بہت عمدہ کاغذ لاہور سے آئے ہیں۔تھوڑے سے ارسال خدمت کرتا ہوں۔اُمید ہے کہ جناب کو پسند آئیں گے۔سنسکرت کی لغات جو بڑی ہیں وہ بیس پچیس روپیہ کو مل سکتی ہیں۔لیکن ایک لغت مبلغ چار روپیہ آٹھ آنے ( )کو آتی ہے۔اور امید ہے کہ اُس سے ہمارا کام نکل جائے گا۔ترجمہ الفاظ انگریزی میں ہے۔اگر حکم ہو تو منگوائی جائے۔۲۹؍نومبر ۱۹۰۴ء حضورؑکی جوتیوں کا غلام عاجز محمد صادق عفا اﷲ عنہ مکتوب نمبر ۲۴ السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ انشاء اﷲ تعالیٰ شفا ہو جائے گی۔برابر دُعا کی جاتی ہے۔(۸)کی ڈِکشنری بذریعہ وی پی بل منگوالیں۔آنے پر قیمت دی جائے گی۔والسلام مرزا غلام احمد عفی عنہ