مکتوبات احمد (جلد پنجم) — Page 195
بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ نَحْمَدُہٗ وَ نُصَلِّیْ عَلٰی رَسُوْلِہِ الْکَرِیْمِ حضرت اقدس مُرشدنا و مہدینا مسیح موعود ؑ السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ اﷲ دتا نان ُپز کا لڑکا بھٹہ پر فوت ہو گیا ہے۔اس کو کہلا بھیجا گیا ہے کہ خود ہی غسل دے کر باہر باہر دفن کر دے۔اور خود بھی دس روز تک شہر میں نہ آوے۔اطلاعاً گذارش ہے۔۱۰؍ اپریل ۱۹۰۴ء حضور کی جوتیوں کا غلام محمد صادق مکتوب نمبر۲۰ محبیّ اخویم مفتی صاحب سلّمہُ اﷲ تعالیٰ السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ معلوم ہوتا ہے کہ اِس طاعون کا مادہ بہت تیز ہے۔ہرگز اُسے شہر میں نہ آنا چاہیے اور وہ لڑکا باہر کا باہر دفن کیا جائے۔اور غالباً یہ نان ُپز بھی متأثر ہو گا۔شاید بعد ا س کے وہ بھی طاعون میں گرفتار ہو جائے۔بہتر ہے کہ اس کو بالکل رخصت کر دیا جائے۔سُنا ہے کہ شیخ عبدالرحیم کے گھر میں اس کی لڑکی خدمت کرتی ہے۔اگر چاہے تو وہ بھی ساتھ چلی جائے۔اگر لڑکی رہنا چاہے تو اس کو نہ ملے۔مدرسہ کی صفائی کا بندوبست چاہیئے۔انگیٹھی سے تپایا جائے۔گندھک کی دُھونی دی جائے۔فینائل چھڑکی جائے۔خُدا تعالیٰ فتنہ سے بچائے۔والسلام خاکسار مرزا غلام احمدعفی اللہ مکرر یہ کہ نان ُپز کا رخصت کر دینا بہتر ہے تا اس کا اثر نہ پھیلے۔