مکتوبات احمد (جلد پنجم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 191 of 563

مکتوبات احمد (جلد پنجم) — Page 191

بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ نَحْمَدُہٗ وَ نُصَلِّیْ عَلٰی رَسُوْلِہِ الْکَرِیْمِ حضرت اقدس مرشدنا و مہدینا مسیح موعود و مہدی معہود ؑ السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ بباعث حمل کچھ عرصہ سے میرے گھر میں ایسی تکلیف ہے کہ گھر میں کھانا تیار ہو نہیں سکتا۔روٹی تو تنور پر پکوا لی جاتی ہے۔مگر ہانڈی کے واسطے دقّت ہے۔اس واسطے عرض پرداز ہوں کہ کچھ عرصہ لنگر سے سالن مرحمت فرمایا جایا کرے۔۹؍فروری ۱۹۰۴ء والسلام حضورکی جوتیوں کا غلام عاجز محمد صادق مکتوب نمبر ۱۷ میاں نجم الدین صاحب السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ مفتی صاحب کو دو وقت لنگر سے سالن عمدہ دے دیا کریں۔تاکید ہے۔والسلام خاکسار مرزا غلام احمدعفی عنہ