مکتوبات احمد (جلد پنجم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 190 of 563

مکتوبات احمد (جلد پنجم) — Page 190

وَیَنْصُرُکَ اللّٰہُ نَصْرًا عَزِیْزًا حضرت اقدس مرشدنا و مہدینا مسیح موعود و مہدی معہود السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ مولوی کرم دین بھیں کو اکثر اخباروں میں مضامین دینے کی عادت معلوم ہوتی ہے۔زیادہ تر سراج الاخبار میں۔ممکن ہے اُس کی کوئی تصنیف یا تالیف بھی ہو۔اگر اُس کے مضامین پڑھے جائیں تو اﷲ تعالیٰ چاہے تو اُس کے اپنے استعمال شدہ الفاظ ، لئیم ، بہتان، افتراء وغیرہ مل جائیں جن سے مقدمہ میں بہت مدد مل سکے۔اگر حضور مناسب خیال فرماویں تو کسی شخص کو اس کام پر متعین فرماویں کہ لاہور یا جہلم سے سراج الاخبار کے پُرانے فائل دیکھ کر یہ کام پُورا کرے۔۱۶؍ دسمبر ۱۹۰۳ء والسلام حضور کی جوتیوں کا غلام عاجز محمد صادق عفی عنہ مکتوب نمبر ۱۶ محبیّ اخویم مفتی صاحب سلمہ ُ اﷲ تعالیٰ السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ اب تاریخ مقدمہ بہت نزدیک آ گئی ہے۔اب کوئی وقت نہیں ہے۔ہاں دوسری تاریخ میں ایسا ہو سکتا ہے۔بالفعل یہ کوشش کرنی چاہئیے کہ میری کتابوں میں سے یہ لفظ نکل آوے خاص کر مواہب الرحمن میں۔لغت کی کتابیں تو موجود ہیں۔انشاء اﷲ خدا تعالیٰ کی طرف سے کوئی نہ کوئی صورت پیدا ہو جائے گی۔والسلام خاکسار مرزا غلام احمدعفی عنہ