مکتوبات احمد (جلد پنجم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 188 of 563

مکتوبات احمد (جلد پنجم) — Page 188

مکتوبات احمد ۱۸۸ جلد پنجم بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ حضرت اقدس مرشد نا و مهد ینا مسیح موعود و مہدی معہود السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ ایک شخص بسنت سنگھ نام ذیلدار ڈلہ ایک پروانہ سرکاری لے کر سب لوگوں سے لکھا تا پھرتا ہے کہ وہ کہاں کے باشندے ہیں۔ یہاں کیوں سکونت اختیار کی ہے۔ کیا کام کرتے ہیں۔ ایک فہرست تیار کر رہا ہے۔ احباب نے لکھ دیا ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی خدمت میں رہنے کے واسطے یہاں سکونت پذیر ہیں اور فلاں فلاں کام کرتے ہیں ۔ غالبا یہ ضلع کی ایک معمولی فہرست ہے۔ اطلاعاً گذارش ہے۔ ۳ رمئی ۱۹۰۳ء حضور کی جوتیوں کا غلام عاجز محمد صادق مکتوب نمبر ۱۴ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ یہ دریافت کرنا چاہئیے کہ وہ تحصیلدار بٹالہ کا پروانہ ہے یا ڈ پٹی کمشنر کا ۔ تا اصل حال معلوم ہو سکے اور دوسرے یہ ضرور لکھنا چاہئیے کہ ہماری جماعت میں دوقسم کے آدمی ہیں ۔ بعض تو وہ ہیں کہ مرید ہو کر اپنے وطن چلے جاتے ہیں اور بعض نے اسی جگہ قادیان میں سکونت مستقل کر لی ہے۔ اور جو لوگ چلے جاتے ہیں اسی طرح آمد رفت اُن لوگوں کی جاری رہتی ہے۔ کوئی آتا ہے اور کوئی چلا جاتا ہے۔ اور ایسے لوگ جو مرید ہوتے ہیں اُن کے ناموں کو یاد رکھنے کے لئے یہاں ایک رجسٹر رکھا رہتا ہے اور ایک شخص ان کے لکھنے پر مقرر ہے۔ والسلام خاکسار مرزاغلام احمد عفی عنہ