مکتوبات احمد (جلد پنجم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 178 of 563

مکتوبات احمد (جلد پنجم) — Page 178

مکتوب نمبر۵ بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ نَحْمَدُہٗ وَ نُصَلِّیْ عَلٰی رَسُوْلِہِ الْکَرِیْمِ عزیزی اخویم مفتی صاحب سلمہُ اﷲ تعالیٰ السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ محبت نامہ آپ کا پہنچا۔خدا تعالیٰ آپ کے ساتھ ہو۔اور مکروہات دین و دُنیا سے بچائے۔آمین ثم آمین۔فیصلہ عمر سے خوشی ہوئی۔الحمد ﷲ۔آپ کے اخلاص اور محبت سے نہایت دل خوش ہے۔خدا تعالیٰ ربّانی طاقت سے آپ کو بے نظیر استقامت بخشے۔والسلام ۱۸؍جولائی ۱۸۹۶ء خاکسار بمقام لاہور دفتر اکونٹنٹ جنرل غلام احمدعفی اﷲ عنہ عزیزی محبی اخویم مفتی محمد صادق صاحب کلرک دفتر مکتوب نمبر ۶ ِبسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ نَحْمَدُہٗ وَ نُصَلِّیْ عَلٰی رَسُوْلِہِ الْکَرِیْمِ محبیّ عزیزی اخویم مفتی صاحب سلمہُ اﷲ تعالیٰ السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ ہدیہ مرسلہ آپ کا پہنچ گیا۔جَزَاکُمُ اللّٰہُ خَیْرَالْجَزَائِ فِی الدُّنْیَا وَ الْعُقْبٰی۔اگر خواجہ کمال الدین صاحب ملیں تو آپ تاکید فرماویں کہ طہرانی صاحب کے ردّ میں جو اشتہار بھیجا گیا ہے اس کو موافقین اور مخالفین میں خوب مشہور کر دیں۔لاہور میں خوب اس کی شہرت ہو جانی چاہئیے۔طہرانی صاحب کو بطور ہدیہ سرالخلافہ بھی دے دیں۔والسلام مہر قادیان ۵؍ فروری ۱۸۹۷ء خاکسار مہر لاہور ۶؍ فروری ۱۸۹۷ء غلام احمدعفی عنہ بمقام لاہور دفتر اکونٹنٹ جنرل بخدمت محبیّ اخویم مفتی محمدصادق صاحب کے پہنچے۔