مکتوبات احمد (جلد پنجم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 179 of 563

مکتوبات احمد (جلد پنجم) — Page 179

بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ نَحْمَدُہٗ وَ نُصَلِّیْ عَلٰی رَسُوْلِہِ الْکَرِیْمِ حضرت اقدس مسیح موعود و مہدی مسعودؑ السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ اگر حضور ؑ اجازت دیں تو میں بعض بڑے بڑے انگریزی اخباروں میں مضمون دیا کروں کہ زباندانی میں ترقی ہو کر دینی خدمات میں ترقی کا موجب ہو اور نیز آمدنی کا ایک ذریعہ ہے۔یکم جنوری ۱۸۹۸ء حضورکی جوتیوں کا غلام عاجز محمد صادق لاہور مکتوب نمبر ۷ محبی اخویم مفتی صاحب سلّمہ السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ میرے نزدیک یہ تجویز بہت مناسب ہے۔اِس طرح پر انشاء اﷲ زبان جلد صاف ہو جائے گی اور محاورات کا علم بخوبی ہو جائے گا۔والسلام خاکسار مرزا غلام احمد بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ نَحْمَدُہٗ وَ نُصَلِّیْ عَلٰی رَسُوْلِہِ الْکَرِیْمِ مرشدنا و مہدینا نائب رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ وسلم السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ گذشتہ ہفتہ میں مَیں نے حضرت رسول کریم صلی اﷲ علیہ وسلم کو خواب میں دیکھا کہ آپؐ ایک کُرسی پر بیٹھے ہوئے ہیں اور میں ذرا ہٹ کر خادموں کی طرح پاس کھڑا ہوں۔اتنے میں آنحضرت صلی اﷲ علیہ و بارک وسلم نے اپنے کپڑوں کی ایک بستنی کھولی اور اس میں سے آنحضور علیہ الصلوٰۃ والسلام