مکتوبات احمد (جلد پنجم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 170 of 563

مکتوبات احمد (جلد پنجم) — Page 170

حضرت ڈاکٹر مفتی محمد صادق صاحب ؓ حضرت مفتی محمد صادق رضی اللہ عنہ کے والد صاحب کا نام مفتی عنایت اللہ قریشی عثمانی تھا۔آپ کی ولادت بھیرہ ضلع شاہ پور (حال ضلع سرگودھا) میں ہوئی۔آپ کی تاریخ ولادت ۱۱؍جنوری ۱۸۷۳ء ہے۔آپ حضرت خلیفۃ المسیح الاوّلؓ کے عزیزوں میں سے تھے اور حضرت مولوی صاحب کے زیر سایہ جموں میں ہی تعلیم پائی۔۱۸۹۰ء میں جب پہلی بار آپ قادیان گئے تو حضرت اقدس ؑ کے نام حضرت حکیم مولانا نور الدین (خلیفۃ المسیح الاوّلؓ) کا تعارفی رقعہ بھی ساتھ لے گئے۔اگلے روز صبح سیر کے دوران سید فضل شاہ صاحب نے چند سوال کئے۔آپ اس ملاقات کے تاثرات میں لکھتے ہیں کہ ’’میں نہیں کہہ سکتا کہ وہ کیا چیز تھی جس نے مجھے حضرت صاحب کی صداقت کو قبول کرنے اور آپ کی بیعت کر لینے کی طرف کشش کی سوائے اس کے کہ آپ کا چہرہ مبارک ایسا تھا جس پر یہ گمان نہ ہو سکتا تھا کہ وہ جھوٹا ہو۔‘‘ آپ نے ۳۱؍جنوری ۱۸۹۱ء کو بیعت کی۔رجسٹر بیعت اولیٰ میں۲۱۷ نمبر پر آپ کا نام درج ہے۔ایک سرکاری عہدہ سے استعفیٰ دے کر آپ نے ۱۹۰۰ء میں قادیان میں مستقل رہائش اختیار کر لی۔حضرت مسیح موعود ؑ کی تحریک پر آپ نے لاہور میں ایک یہودی عورت تفّاحہ (سیب) نامی کے ایک عزیز مسلمان سے عبرانی سیکھی جو بعد میں احمدی ہو گیا۔آپ پہلے مدرسہ احمدیہ میں استاد اور بعد ازاں ۱۹۰۳ء میں ہیڈماسٹر مقرر ہوئے۔۱۹۰۵ء میں منشی محمد افضل