مکتوبات احمد (جلد پنجم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 171 of 563

مکتوبات احمد (جلد پنجم) — Page 171

صاحب ؓ ایڈیٹر البدر کی وفات پر ایڈیٹر مقرر ہوئے۔پھر جب البدر بہ سبب طلب ضمانت کے بند ہوا تو آپ بنگال، اُڑیسہ، احمد آباد اور حیدرآباد میں مبلغ رہے۔مارچ ۱۹۱۷ء میں خدمت دین کے لئے انگلستان تشریف لے گئے۔جنوری ۱۹۲۰ء میں انگلستان سے امریکہ پہلے مبلغ کے طور پر پہنچے اور لمبا عرصہ خدمت کی توفیق پائی۔جہاں آپ نے The Muslim Sunrise رسالہ جاری کیا جو آج بھی سہ ماہی رسالہ کے طور پر جاری ہے۔آپ سیکرٹری صدر انجمن احمدیہ ، نائب امیر مقامی قادیان اور پرائیویٹ سیکرٹری حضرت خلیفۃ المسیح الثانی (مصلح موعودؓ) بھی رہے۔حضرت اقدس مسیح موعود ؑ کو انگریزی اخبارات اور کتب کا ترجمہ سنایا کرتے تھے۔انگریزی زبان میں خط و کتابت آپ کے ذریعہ بھی ہوا کرتی تھی۔انگریزوں میں تبلیغ کرنے کا بہت شوق تھا۔حضرت اقدس ؑ کے الہامات اور ملفوظات لکھنے کا کام جس طرح حضرت شیخ یعقوب علی عرفانی صاحبؓ ایڈیٹر الحکم نے کیا بالکل اسی طرح حضرت مفتی صاحب کرتے رہے۔آپ اخبار بدر قادیان کے ایڈیٹر لمبا عرصہ رہے۔آپ نے کئی عمدہ اور اعلیٰ علمی کتابیں بھی تصنیف کیں مثلاً ذکرِ حبیب، بائبل کی بشارات بحق سرورکائنات ، تحفہ بنارس، تحقیقات قبر مسیح، واقعات صحیحہ، آپ بیتی، لطائف صادق وغیرہ۔انجام آتھم میں مالی معاونت کرنے والوں میں آپ کا نام درج ہے۔کتاب منن الرحمن میں حضرت اقدس ؑ نے اشتراک السنہ میں جان فشانی کرنے والے احباب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے آپ کا ذکر فرمایا ہے۔ازالہ اوہام میں اپنے مخلصین میں حضرت اقدس ؑ نے آپ کا نام درج کیا ہے۔سراج منیر میں چندہ مہمان خانہ ،کتاب البریہ و آریہ دھرم میں پرُامن جماعت ، تحفہ قیصریہ میں، جلسہ ڈائمنڈ جوبلی میں شرکت ، حقیقۃ الوحی میں نشان کے گواہ اور ملفوظات میں کئی موقعوں پر ذکر فرمایا ہے۔۱۳؍جنوری ۱۹۵۷ء کو آپ نے وفات پائی اور آپ کی تدفین بہشتی مقبرہ ربوہ قطعہ نمبر۱۰ حصہ نمبر ۱۷ میں ہوئی۔٭ ٭ تین سو تیرہ اصحاب صدق و صفا صفحہ ۱۱۵ تا ۱۱۷