مکتوبات احمد (جلد پنجم) — Page 146
مکتوبات احمد برادر محمد دین صاحب پٹواری ۱۴۶ مکتوب نمبر ۵ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ جلد حضرت اقدس آپ کے اخلاص پر از بس خوش ہیں ۔ خدا تعالیٰ آپ کو استقامت عطا فرمائے۔ منشی جلال الدین صاحب بعافیت اور سلام عرض کرتے ہیں ۔ ۱۹ اگست ۱۸۹۸ء موضع بلانی ۔ ڈاکخانہ بیلہ تحصیل کھاریاں ضلع گجرات عبدالکریم از قادیان مکتوب نمبر ۶ برادر منشی محمد دین صاحب پٹواری السلام علیکم قُلْ يُعِبَادِيَ الَّذِينَ أَسْرَفُوا عَلَى أَنْفُسِهِمْ لَا تَقْنَطُوا مِنْ رَّحْمَةِ اللَّهِ جن کی مقدس کتاب میں ہو اُن سے زیادہ کوئی خوش نصیب ہے! نماز کا علاج نماز ہی سے ہمارا اصول ہے ۔ اضطراب نہ کرو۔ حضرت اقدس دُعا کریں گے۔ منشی صاحب کی خدمت میں سلام عرض کریں ۔ ۱۹ جون ۱۸۹۹ء موضع بلانی ڈاکخانہ بیلہ ضلع گجرات الزمر : ۵۴ عبدالکریم از قادیان