مکتوبات احمد (جلد پنجم) — Page 145
مکتوب نمبر۳ بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ نَحْمَدُہٗ وَنُصَلِّیْ عَلٰی رَسُوْلِہِ الْکَرِیْمِ میاں محمد دین پٹواری موضع بلانی ڈاک خانہ بیلہ ضلع گجرات پنجاب السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ تمہارا کارڈ دیکھنے پر خوشی ہوئی۔خداوندکریم سب پیاروں کو مطالب دارین پر کامیاب فرمائے اور اپنا ذوق شوق بخشے اور تابعداری حبیب اپنے کی نصیب کرے۔۶؍دسمبر۱۸۹۶ء بحکم حضرت امام زمان کاتب الحروف جلال الدین سے السلام علیکم مکتوب نمبر ۴ بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ نَحْمَدُہٗ وَنُصَلِّیْ اخویم محمد دین صاحب السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ کارڈ آپ کا پہنچا۔اللہ تعالیٰ آپ کو قرآن کریم کی فہم اور پھر اس پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرماوے اور اپنی رضامندی کے کام لیوے۔آمین۔مولوی جلال الدین صاحب، رستم علی خان صاحب کے لئے بھی دُعا کی گئی ہے۔اللہ تعالیٰ اپنا فضل و رحم ان سب کے شاملِ حال فرماوے۔آمین از جانب راقم الحروف بخدمت جملہ احباب و بخدمت مولوی جلال الدین صاحب و محمد الدین صاحب السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ ۲۱؍اکتوبر ۱۸۹۷ء رقیمہ عبد اللہ الاحد حضرت مرزا غلام احمد عافاہ اللہ وایّد بقلم احمد اللہ خان از قادیان