مکتوبات احمد (جلد پنجم) — Page 119
مکتوب نمبر۱۳ بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ نَحْمَدُہٗ وَنُصَلِّیْ عَلٰی رَسُوْْلِہِ الکَرِیْمِ محبی اخویم حکیم محمد حسین صاحب قریشی سلمہُاللہ تعالیٰ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ کل کے خط میں سہو سے میں اُس بستر کی رسید بھیجنا بھول گیا جو آپ نے بڑی محبت اور اخلاص کی راہ سے بھیجا تھا۔درحقیقت وہ بستر اس سخت سردی کے وقت میرے لئے نہایت عمدہ اور کارآمد چیز ہے جو عین وقت پر پہنچا۔جَزَاکُمُ اللّٰہُ خَیْرَ الْجَزَائِ۔باقی سب طرح سے خیریت ہے۔والسلام خاکسار مرزا غلام احمد عفی عنہ مکتوب نمبر۱۴ بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ نَحْمَدُہٗ وَنُصَلِّیْ عَلٰی رَسُوْْلِہِ الکَرِیْمِ محبی اخویم حکیم محمد حسین صاحب سلمہُاللہ تعالیٰ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ اِس وقت دو دواؤں کی ضرورت ہے ایک کیلورانہ جو دو دفعہ پہلے منگوا چکے ہیں۔عزیزی میر محمد اسمٰعیل کو وہ دوا معلوم ہے جو شاید (چار روپیہ) قیمت پر آتی ہے۔دوسری دوا وائی بیوٹر جو رِحم کے امراض کی دوا ہے یہ بھی میر محمد اسماعیل کو معلوم ہے۔اس کی قیمت سے اطلاع نہیں۔یہ دونوں دوائیں بذریعہ ویلیوپے ایبل بھیج دیں۔وائی بیوٹر (دو روپیہ) کی کافی ہو گی اور اگر خاص شیشی ہو تو جس قدر قیمت ہو مگر جلد بھیج دیں۔مناسب ہے کہ ویلیوپے ایبل بھیج دیںکیونکہ اس طرح قیمت کا پہنچ جانا بہت آسان ہوتا ہے ورنہ علیٰحدہ منی آرڈر میں دقّت ہوتی ہے اور توقف ہو جاتی ہے۔والسلام خاکسار مرزا غلام احمدعفی عنہ