مکتوبات احمد (جلد پنجم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 117 of 563

مکتوبات احمد (جلد پنجم) — Page 117

مکتوب نمبر۴۰ ژ بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ نَحْمَدُہٗ وَنُصَلِّیْ مکرمی السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ میں دہلی میں ہوں۔تجویز بحث ہو رہی ہے۔آپ اگر پہنچ سکتے ہیں تو تشریف لاویں لیکن ۱۷؍اکتوبر ۱۸۹۱ء تک آنا چاہئے۔والسلام خاکسار غلام احمد از دہلی بازار بلیماراں کوٹھی نواب لوہارو خخخ مکتوب نمبر۴۱ ژ مکرمی اخویم صاحبزادہ صاحب السلام علیکم ورحمۃ اللہ میں بخیریت قادیان میں پہنچ گیا ہوں اور ہر طرح سے خیروعافیت ہے۔آپ کی جدائی سے بہت رنج ہے لیکن ہر ایک امر اپنے وقت سے وابستہ ہے اگر خدائے تعالیٰ چاہے گا تو پھر ملاقات ہو جاوے گی۔اُمید کہ تاوقت ملاقات ہمیشہ حالات خیریت آیات سے مطلع ومسرور الوقت فرماتے رہیں۔۱۳؍نومبر ۱۸۹۱ء الراقم خاکسار غلام احمد از قادیان