مکتوبات احمد (جلد پنجم)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 114 of 563

مکتوبات احمد (جلد پنجم) — Page 114

مکتوب نمبر۵ بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ نَحْمَدُہٗ وَنُصَلِّیْ عَلٰی رَسُوْْلِہِ الکَرِیْمِ محبی اخویم حکیم محمد حسین صاحب قریشی سلمہُا للہ تعالیٰ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ چونکہ میرے گھر میں بباعث بیماری کے مشک خالص کی ضرورت ہے اور مجھے بھی سخت ضرورت ہے اورپہلی مشک ختم ہو چکی ہے۔اس لئے پچاس روپے بذریعہ منی آرڈر آپ کی خدمت میں ارسال ہیں۔آپ دو تولہ مشک خالص دو شیشیوں میں علیٰحدہ علیٰحدہ یعنی تولہ تولہ ارسال فرما ویں اور میں انشاء اللہ بروز پنجشنبہ یہاں سے روانہ ہو کر سیالکوٹ کی طرف جاؤں گا۔بہتر ہو گا کہ آپ اسٹیشن پر مجھے ہر دو شیشی دے دیں۔باقی سب طرح سے خیریت ہے۔۲۴؍اکتوبر۱۹۰۴ء والسلام مرزا غلام احمدعفی عنہ مکتوب نمبر۶ بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ نَحْمَدُہٗ وَنُصَلِّیْ عَلٰی رَسُوْْلِہِ الکَرِیْمِ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ دو تاریں پہنچیں۔نہایت فکر ہوا۔بیتُ الدُّعا میں بہت دعا کی گئی۔خدا تعالیٰ شفا بخشے۔پہلے اس سے الہام ہوا تھا کہ لاہور سے افسوسناک خبر آئی۔وہی خبر پہنچ گئی۔خدا تعالیٰ آپ پر رحم کرے۔آمین۔پھر بھی میں دعا کروں گا۔والسلام ۲۲؍مارچ ۱۹۰۷ء مرزا غلام احمدعفی عنہ